کیا حنفی لڑکی کا نکاح اہلحدیث ، سلفی لڑکے سے ہو سکتا ہے؟
غیر مقلد اگر متعصب و متشدد اور سلفِ صالحین خصوصاً امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو برا بھلا کہنے والا نہ ہو اور تقلید کو شرک نہ سمجھتا ہو تو اسکے ساتھ حنفی لڑکی کا نکاح اگرچہ درست ہے مگر اس قسم کے رشتوں سے اولاد پر برے اثرات پڑنے کا اندیشہ ہے، اسلئے اس سے احتراز ہی بہتر ہے۔
کما في البدائع: ومنها إسلام الرجل إذا كانت المرأة مسلمة فلا يجوز إنكاح المؤمنة الكافر؛ لقوله تعالى: {ولا تنكحوا المشركين حتى يؤمنوا۔اھ (2/271 )