نکاح

غیرمقلد لڑکے سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
1893
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

غیرمقلد لڑکے سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

میری عمر 19 سال ہے۔ اسی سال میری شادی ہونے والی ہے ۔ میرا منگیتر اہل حدیث ہے۔ کیا میرا اس سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیر مقلد شخص کے ساتھ عقد نکاح اگر چہ جائز ہے مگر یہ لوگ عموما ائمہ مجتہدین اور علماء حق اہل سنت والجماعت پر طعن و تشنیع کرنے ہیں غلو سے کام لیتے ہیں۔ چنانچہ انہی امور کی بناء پر نکاح کے بعد ناچاقی اور اولاد پر برے اثرات پڑنے کا اندیشہ غالب ہے اور کئی ایک معاملات اس پر شاہد بھی ہیں، اس لئے اس سے احتراز بہتر ہے۔ تاکہ بعد کی پریشانی اور ندامت سے چھٹکارہ ہو سکے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 1893کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات