کیا ایک سنی لڑکی اہل تشیع لڑکے سے نکاح کر سکتی ہے ؟ جس لڑکے کا ماننا ہو کہ اللہ ایک ہے اور محمد ﷺ اسکے آخری رسول ہیں، اور قرآن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور یہ کہ متعہ حرام ہے، براہِ کرم جواب میں وضاحت فرمائیں ۔
مذکور لڑکے کا تعلق شیعہ فرقہ اثنا عشریہ سے ہو یا کوئی واضح و صریح کفریہ عقیدہ رکھتا ہو تو کافر ہونے کی وجہ سے ایسے شیعہ لڑکے سے سنی لڑکی کا نکاح جائز نہیں اور اگر وہ لڑکا کوئی کفریہ عقیدہ نہ بھی رکھتا ہو تو بھی ایسا لڑکا کسی سنی لڑکی کا کفؤنہیں ، اس لئے ان کا اپنے طور پر نکاح کر لینا درست نہیں ۔
کما فی رد المحتار: تحت (قوله وفي النهر الخ ) وبهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة۔اھ (3/46)