براہِ مہربانی یہ بتائیں کہ کیا عقیقہ ہر شخص پر واجب ہے، یا صرف صاحبِ نصاب پر؟اگر ہر شخص پر واجب ہے تو ایک شخص جوکہ انتہائی غریب ہے اور عقیقہ کرنے کی سکت نہیں رکھتا تو اس کیلئے عقیقہ کا کیا حکم ہے؟
عقیقہ مستحب ہے، کوئی فرض یا واجب نہیں،جس کا کرنا لازم ہو،البتہ استطاعت ہو تو اس کا کرلینا بہتر اور مستحب عمل ہے اور اس کی وجہ سے بچے سے بلاٹل جاتی ہے،جبکہ اس کے کرنے میں امیر وغریب کی کوئی تفریق نہیں،(یعنی دونوں کے ذمہ لازم اور ضروری نہیں)۔
کما فی ردالمحتار: يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضة أو ذهبا ثم يعق عند الحلق عقيقة اھ(6/336)۔