میرا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، مجھے اس کا حل چاہیئے ، جب میں بارہ سال کی تھی تب میرے باپ نے میری ماں کو طلاق دے دی تھی، اس کے کچھ عرصہ بعد میری ماں نے دوسری شادی کرلی اس میں سے میری دو بہنیں ہیں، میرا مسئلہ بھی میری ماں جیسا ہے، میری بھی شادی ہوئی شادی کے کچھ عرصہ بعد مجھے بھی طلاق ہوگئی، میرا اپنے شوہر سے ایک بیٹا ہے میں نے دوبارہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،مگر میں بہت پریشان رہتی تھی، اب میری چھوٹی سوتیلی بہن چاہتی ہے کہ ، میں اس کے شوہر سے شادی کرلوں اور یہ بات اس کا شوہر بھی جانتا ہے، میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ ایک ہی آدمی کی بیویاں بن کر رہیں ؟
دو بہنوں کا ایک شخص کے سا تھ عقد نکاح کرنا نا جائز و حرام ہے، اس لئے سائلہ کو اس رشتہ سے احتراز لازم ہے۔
کما في الفتاویٰ الهندية: ولا یجمع بین اختین بنکاح اھ (1/ 343)