نکاح

کیا اسلام ٹیلفونیک نکاح کی اجازت دیتا ہے ؟

فتوی نمبر :
15650
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کیا اسلام ٹیلفونیک نکاح کی اجازت دیتا ہے ؟

کیا اسلام ٹیلفونیک نکاح کی اجازت دیتا ہے ؟ میرے بڑے بھائی سعودیہ میں رہتے ہیں اور ان کی منگیتر یہاں کراچی میں۔ وہ چاہ رہے ہیں کہ نکاح کر لیا جائے اور ان شاء اللہ رخصتی اگلے سال ہوگی۔ وہ نکاح کرنے کا اس لیے وہ چاہ رہے ہیں تاکہ کا غذائی کارروائی ان کے آنے سے پہلے ہو جائے، تاکہ جب وہ رخصتی کرانے آئیں تو اپنے ساتھ ہی بھابی کو لے جائیں، اور اگر شریعت اس کی اجازت دیتی ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صحت نکاح کے لیے متعاقدین کا مجلس نکاح میں ہونا اور گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرنا کہ گواہ بھی سنیں شرط ہے جبکہ ٹیلیفون پر یہ صورت ممکن نہیں اس لیے یہ نکاح شرعاً منعقد نہیں ہوگا ،تاہم اگر سائل کے بھائی بوقت نکاح مجلس نکاح میں حاضر رہنے سے قاصر ہو ،تو ایسی صورت میں اسے چاہیے کہ وہ ای میل، فون یا خط وغیرہ کے ذریعہ اپنے کسی عزیز مثلاً بھائی، والد یا چچا وغیرہ کو اپنی طرف سے مجلس نکاح میں ایجاب و قبول کرنے کا وکیل بنا دے،پھر وہ وکیل عقد نکاح کے دوران طے شدہ شرائط اُسے بتادے ، جب وہ ان شرائط پر راضی ہو جائے، تو وکیل اس کی طرف سے ایجاب و قبول کر لے یہ نکاح شرعاً بھی درست منعقد ہو جائے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15650کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات