والدین کے حقوق

والد صاحب کا شراب اورچرس پینا اور نماز نہ پڑھنا، شریعت میں اس کی رہنمائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

فتوی نمبر :
14591
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والد صاحب کا شراب اورچرس پینا اور نماز نہ پڑھنا، شریعت میں اس کی رہنمائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اپنا نام نہ بتانے کے لیے معذرت چاہتا ہوں ، مجھے آپ کی بہت مدد کی ضرورت ہے، براہ مہربانی جلد از جلد اجواب دیجئے گا، میرے ابو دو سال سے شراب اور چرس پی رہا ہے، نماز بھی نہیں پڑھتے بلکل دور ہوگیا ہےان چیزوں سے ، ان کی ماشاءاللہ داڑھی ہے آدھے سے زیادہ قرآن پاک حفظ کیا ہے، پھر سب جانتے ہوئے بھی ایسا آنجان رہ کر جیتے ہیں ، دنیا جہاں کی سکالرز کو پڑھ چکے ہیں، اسلام کی ہر چیز جانتے ہوئے بھی یہ سب کرتے ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا گھر میں ہر وقت بے سکونی کی فضا رہتی ہے، میں سب سے بڑا بیٹا ہوں بہت بولاا نہیں ، پھر مجھے بھی بدتمیزی اور نافرمانی کا کہہ کر چپ کروادیتا ہے، امی کو بھی گالیاں دیتا ہے اگر وہ کچھ کہہ دیں تو اگر کسی عالم یا مفتی کا بولوں توکہتا ہے میں انہیں نہیں مانتا، کہتا ہے میں خود قیامت کے دن جب اللہ کو جواب دونگا توسن لینا کہ یہ سب کون کرتا تھا، خدا را کوئی حل بتائیں عزت کی خاطر میں کسی سے یہ بات کہہ بھی نہیں سکتا نہ اس مسئلے کا پوچھ سکتا ہوں۔براہ مہربانی کچھ حل بتائیں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے جواب کا انتظار کروں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آپ کے والد جس برے ماحول کی وجہ سے اس بری عادت میں پڑھ گئے ہیں ، پہلے اس برے ماحول سے ا ن کو الگ کر کے انہیں، اچھی اور نیک صحبت مہیا کریں، ان کے نیکو کار متعلیقین اور دوستوں سے بھی گزارش کرسکتے ہیں، کہ وہ اس سلسلسہ میں آپ کی معاونت کریں،انہیں پیار ومحبت کے ساتھ سمجھائیں ،اگر ممکن ہوسکتے تو کچھ وقت کے لیے تبلیغی جماعت کے ساتھ بھی بھیج سکتے ہیں، اور اللہ تعالی سے دعا بھی کریں کہ اللہ تعالی انہیں ہدایت عطاء فرمائیں۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رفدی صواف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14591کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیمار والدہ پر دوائی کھلانے کیلئے سختی کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات