احکام حج

اپنے آپ کو بطورِ حاجی رجسٹر کروائے بغیر حج کرنا

فتوی نمبر :
13943
| تاریخ :
2011-10-29
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

اپنے آپ کو بطورِ حاجی رجسٹر کروائے بغیر حج کرنا

اگر ایک پاکستانی سعودی عرب میں اپنے آپ کو بطور ِحاجی رجسٹر کروائے بغیر حج کرنا چا ہے (کیونکہ اگر وہ رجسٹری کرواتا ہے تو اگلے پانچ سال تک دوبارہ حج نہیں کر سکے گا ) وہ حکومتی نافرمانی کر رہا ہے، کیا اس کا اثر اس کے حج پر پڑے گا جو وہ ادا کرنے جا رہا ہے ؟ اسکی حکومتی قانون کی یہ خلاف ورزی دوباره حج کو ممکن بنانے کے ارادے سے ہے ، اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی صورت میں حج اگرچہ درست ادا ہو جائے گا، مگر حکومتِ وقت کے جائز قوانین و احکام کی پابندی کرنا واجب ہے ، اس کی خلاف ورزی کا گناہ ہوگا ، اسلیے محض نفلی حج کے لیے گناہ میں مبتلا ہونے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الرد تحت: فقد يقال إن الحج نفسه الذي هو زيارة مكان مخصوص إلخ ليس حراما بل الحرام اھ (2/456)۔
و فیه أیضاً : (قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته وسيأتي قبيل الشهادات عند قوله أمرك قاض بقطع أو رجم إلخ التعليل بوجوب طاعة ولي الأمر اھ (5/422)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13943کی تصدیق کریں
0     489
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات