احکام حج

کیا ایک سفر میں دو عمرے کرنا اور دوسرے عمرے کا احرام مسجد عائشہ سے باندھنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
12338
| تاریخ :
2011-06-05
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

کیا ایک سفر میں دو عمرے کرنا اور دوسرے عمرے کا احرام مسجد عائشہ سے باندھنا جائز ہے ؟

میں کراچی سے عمرہ ادا کرنے جارہا ہوں، میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میں ایک عمرہ مکمل کرنے کے بعد اپنی مرحومہ والدہ کی طرف سے بھی ایک عمرہ کروں ، تو اس صورتِ حال میں دوسرے عمرے کا احرام باندھنے کے لیے کیا میں مسجد عائشہ جا سکتا ہوں یا مجھے کسی اور مقام پر جانا ہو گا ؟ میرے بھائی نے مجھے بتایا ہے کہ مسجد عائشہ پاکستانیوں کے لیے میقات نہیں ہے، برائے مہربانی مجھے بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہاس ایک سفر میں دوسرا عمرہ ادا کرنا جائز ہے ؟ میرے بھائی کے بیان کے مطابق اس ایک سفر میں صرف ایک عمرے کی اجازت ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایک سفر میں متعدد عمرے ادا کرنا بھی جائز ہے جن کے احرام کے لیے حددو حرم سے باہر کسی بھی قریبی مقام پر جاسکتے ہیں جن میں سے ایک مسجد عائشہ بھی ہے، سائل کے بھائی کی مذکور بات درست نہیں، اسے چاہیے کہ کہ بلا تحقیق غلط مسائل بیان کرنے سے احترازکرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 12338کی تصدیق کریں
1     1040
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات