اگر منی کے کچھ قطرے خارج ہوجائیں تو کیا غسل فرض ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اب وہ قطرے جوش میں نکلے ہوں یا ہوش میں دونوں حالت میں غسل فرض ہوگا یا نہیں؟
اگر یہ قطرے شہوت اور دفق کے ساتھ خارج ہوئے ہوں تب تو غسل لازم ہے ورنہ نہیں بلکہ متاثرہ مقام کو صاف کرنے کے بعد وضو کرلینا ہی کافی ہے۔
کما فی الدر: فرض الغسل عند خروج منی من العضو منفصل عن مقعرہ بشھوۃ ای لذة ولو حکما. الخ (ج۱، ص۱۵۹)