وزٹ ویزہ پر عمرہ کرنا کیسا ہے ؟ عمرہ کے ٹائم توایمبیسی والے پابند نہیں کرتے کہ عمرہ نہیں کرنا، البتہ حج کے ٹائم پابندکرتے ہیں تو ایسی صورت میں حج یا عمرہ کا کیا حکم ہے ؟
وزٹ ویزہ پر جا کر حج یا عمرہ بجالانے سے اگر چہ حج اورعمرہ ادا ہو جاتے ہیں، مگر قانون کی خلاف ورزی کرنے کا بہر حال گناہ ہو گا۔
كما فی الشامية : تحت قوله ( أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته .... التحليل بوجوب طاعة ولى الأمر وفی طحطاوي عن الحموي : إن صاحب البحرذكر ناقلا عن أئمتنا أن طاعة الامام فی غير معصية واجبة ، فلو أمر بصوم يوم وجب اھ(422/5)۔