لکی ڈرا آج کل ہر کمپنی کی پروڈکٹ کے ساتھ ہوتا ہے جیسا کہ اتنے خالی ریفر بھیجے اور لکی ڈرا کے ذریعے کار موٹر سائیکل لیپ ٹاپ اور کیش پرائز جیتیں، کیا یہ جائز ہے ؟
مذکور قرعہ اندازی اگر محض اشیاء کی خریداری پر ہوتی ہو اور اس کی وجہ سے نہ تو اس چیز کی کوالٹی میں فرق کیا جاتا ہو اور نہ ہی اس چیز کی قیمت بڑھائی جاتی ہو تو اس صورت میں اپنی ضرورت کے لئے اس چیز کی خریداری کی صورت میں اگر انعام نکل آئے تو اس کا لینا بلاشبہ جائز ہے، مگر محض قرعہ اندازی میں شرکت کے لئے اس چیز کی خریداری سے احتراز لازم ہے۔
كما في صحيح البخاري: عائشة رضي الله عنها، قالت: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقبل الهدية ويثيب عليها»، (3/ 157)۔
و في شرح الاشباه: الضرورات تبيح المحظورات اھ (۱/ ۳۵۲)۔
قال الله تعالى : {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ } [المائدة: 90]۔