اللہ تعالیٰ کے کون سے نام جلالی ہیں اور کون سے جمالی ہیں؟ ان کی تاثیر کیا ہے اور کیا ہر آدمی ان آسماء کا ورد کرسکتاہے؟
ہر مسلمان اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ کا ورد کرسکتاہے، بلکہ احادیثِ مبارکہ میں ان کے یاد کرنے کی فضیلت بھی بیان ہوئی ہے، جبکہ ہر نام کی الگ تاثیر ہے۔ سائل کو جس نام کی تاثیر معلوم کرنا مقصود ہو اس کو لکھ کر دوبارہ دار الافتاء بھیج دیں، ان شاء اللہ اس کے متعلق بھی بتادیا جائے گا۔ تاہم عمومی طور پر جبار، قہار، قابض وعزیز صفاتِ جلالیہ اور غفور، رحیم، کریم، ودود اور رحمٰن وغیرہ صفاتِ جمالیہ میں سے ہیں۔
ففی صحيح البخاري: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رِوَايَةً، قَالَ: «لِلَّهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ اسْمًا، مِائَةٌ إِلَّا وَاحِدًا، لاَ يَحْفَظُهَا أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَ الجَنَّةَ، وَهُوَ وَتْرٌ يُحِبُّ الوَتْرَ» اھ(8/ 87) واللہ أعلم بالصواب!