کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکی کا نکاح اپنے کزن کے ساتھ دونوں (لڑکا لڑکی) کی موجود گی میں ہوچکا ہے، مگر یہ نکاح لڑکے کے گھر والوں کے علم میں لائے بغیر کیا گیا تھا، جبکہ لڑکی کے گھر والے نکاح کی تقریب میں شامل تھے، بعد ازاں لڑکے کے گھر والے بھی اس رشتہ کیلئے راضی ہوگئے ہیں ،اور ابھی تک لڑکے کے گھر والوں کو پہلے نکاح کا علم نہیں ہے، اب لڑکے کے گھر والے باقاعدہ خاندانی طور طریقہ پر نکاح کرنا چاہتے ہیں،اس موقع پر ان کو پہلے نکاح کے بارے میں بتلانے کی صورت میں ہوسکتا ہے کہ وہ بد گمان ہوجائے اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ایسی صورت حال میں دوبارہ نکاح کرنا درست ہیں؟ یاد رہے کہ اس دوسرے نکاح میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی سب کچھ وہی رہے گا جو پہلے والے نکاح میں تھا ، حق مہر وغیرہ۔
صورت مسئولہ میں بیان کردہ صورتحال کے مطابق اگر ایک مرتبہ باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں شرعی اصولوں کے مطابق مذکور لڑکا و لڑکی کا نکاح ہوچکا ہو تو یہ نکاح شرعاً درست ہوچکا دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ اس دوسری مرتبہ کئے جانے والا نکاح تجدید نکاح کہلائیگا، اور احکام کے اعتبار سے اس کی وجہ سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، تاہم لڑکے کے والدین کے اعتماد کو بر قرار رکھنے کیلئے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی الدر المختار: وفي الكافي: جدد النكاح بزيادة ألف لزمه ألفان على الظاهر وفي الشامي: حاصل عبارة الكافي: تزوجها في السر بألف ثم في العلانية بألفين ظاهر المنصوص في الأصل أنه يلزم الألفان ويكون زيادة في المهر، وعند أبي يوسف المهر هو الأول لأن العقد الثاني لغو. فيلغو ما فيه. وعند الإمام أن الثاني وإن لغا لايلغو ما فيه من الزيادة. (كتاب النكاح، باب المهر، مطلب في أحكام المتعة، ج: ٣، ص: ١١٢، ط: سعيد)
و فى الدر المختار: (كل صلح بعد صلح فالثاني باطل وكذا) النكاح بعد النكاح والحوالة بعد الحوالة و (الصلح بعد الشراء) والأصل أن كل عقد أعيد فالثاني باطل إلا في ثلاث مذكورة في بیوع الأشباه الكفالة والشراء والإجارة فلتراجع،
وفي رد المحتار: تحت (قوله كل صلح بعد صلح) المراد الصلح الذي هو إسقاط أما لو اصطلحا على عوض ثم على عوض آخر فالثاني هو الجائز وانفسخ الأول (قوله:فالثاني باطل) قاله القاضي الإمام (قوله: وكذا النكاح إلخ) وتمامه في جامع الفصولين في الفصل العاشر كذا في الهامش (قوله: بعد النكاح) وفيه خلاف فقيل: تجب التسمية الثانية، وقيل: كل منهما۔اھ (کتاب الصلح، ج: ٥، ص:٦٣٦، مط: سعيد)