نکاح

آپس میں بدفعلی کرنے والے آدمیوں کا ایک دوسرے کی بہن سے نکاح کاحکم

فتوی نمبر :
100820
| تاریخ :
2026-10-27
معاملات / احکام نکاح / نکاح

آپس میں بدفعلی کرنے والے آدمیوں کا ایک دوسرے کی بہن سے نکاح کاحکم

اگر دو مرد آپس میں بدفعلی کرتے ہیں دونوں اور ان دونوں کی بہنوں کا ایک دوسرے سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟ اگر وہ دونوں بالغ ہوں، نابالغ ہوں یا ایک بالغ ہو ایک نابالغ ہو تو اس طرح نکاح جائز ہے یا نہیں؟ یہ آپ مجھے بتا دیں پلیز

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سوال میں مذکور فعل انتہائی گھٹیا اور بے حیائی پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ گناہ کبیر ہے، جس سے وہ دونوں سخت گناہگار ہوئے ہیں ، اگر اسلامی قانون نافذ العمل ہوتا، تو ان دونوں کو سخت قسم کی تعزیزی سزا دی جاتی، ان دونوں پر لازم ہے کہ اپنے اس قبیح فعل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے ، اور آئندہ اس قسم کی حرکات سے بچنے کا پختہ عزم کرے ،البتہ اس فعل کی وجہ سے ان دونوں پر ایک دوسرے کی بہنیں حرام نہیں ہوئیں، اگر ان کا ایک دوسرے کی بہنوں سے نکاح کر دیا جائے تو یہ نکاح شرعا درست منعقد ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في فتاوي قاضيخان:لوجامع الرجل رجلا لايحرم علي الفاعل ام المفعول به و ابنته الخ(کتاب النکاح، باب المحرمات: ج:١،ص:317،ط:دار الکتب العلميه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمد محمود سیمات عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100820کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات