السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ سوال: 1 ۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو چیز سرکاری ہو اور عوام اس چیز کو سرکاری اجازت کے بغیر استعمال کریں تو کیا یہ جائز ہے یا ناجائز ؟
2- ہمارے گاؤں میں ایک مسجد بنائی گئی ہے، جس میں جو کام بجلی کا تھا ، اس کام میں جو بجلی استعمال کی گئی ہے، مسجد کے میٹر کے علاوہ بجلی لائن سے مسجد کے کام میں استعمال کی ہے، سرکاری اجازت کے بغیر، کیا یہ کام جائز ہے یا ناجائز ہے؟ باوجود اس کے کہ امام صاحب نے بہت سمجھایا ہے کہ بغیر اجازت کے بجلی استعمال نہ کرو۔ براہ کرم ہماری رہنمائی فرمائيں۔
واضح ہو کہ سرکاری املاک و اشیاء کا بغیر اجازت استعمال بھی شرعاً ناجائز اور حرام ہے، پھر چونکہ ان اشیاء کے ساتھ عوام کاحق متعلق ہوتا ہے، اس لئے شخصی املاک کی بنسبت سرکاری املاک کو قبضہ کرنے میں زیادہ سختی آجاتی ہے۔ اس لئےسرکارکی اجازت کے بغیر سرکاری املاک کو قبضہ کرنے سے احتراز كى اشد ضرورت ہے۔ جبکہ مسجد میں غیر قانونی طورپر کنڈا لگا کر بجلی کا استعمال شرعاً جائز نہیں، یہ ایسا ہی ہے کہ لوگوں کا مال اور پیسہ غصب کرکے مسجد میں صرف کیا جائے۔ چنانچہ صورت مسئولہ میں امام صاحب کی طرف سے منع کیے جانے کے باوجود جن لوگوں نے غیر قانونی طورپر مسجد میں بجلی استعمال کی ہے، وہ سخت گنہگار ہوئےہیں، ان پر لازم ہے کہ بصدق دل توبہ واستغفار کریں اور غالب اندازے کے مطابق خرچ کردہ بجلی کی قیمت متعلقہ محکمہ میں جمع کرائیں اور آئند کیلئے ایسا نہ کرنے کا عزم کریں، تاکہ مؤاخذۂ اخروی سے سبکدوشی ہو سکے۔
كما في الفقه الإسلامي وأدلته: وأملاك بيت المال (أو وزارة المالية، أو الحكومة) لا يصح بيعها إلا برأي الحكومة لضرورة أو مصلحة راجحة، كالحاجة إلى ثمنها، أو الرغبة فيها بضعف الثمن ونحو ذلك؛ لأن أموال الدولة كأموال اليتيم عند الوصي لا يتصرف فيها إلا للحاجة أو المصلحة.اهـ (الفصل الثالث: الملكية وخصائصها، أنواع الملك، ج: 4، ص: 2894، ط: دار الفكر - سورية - دمشق)
وفي بدائع الصنائع: (وجه) ظاهر الرواية أن ما يرجع إلى مصالح عامة المسلمين كان حقا لهم، والتدبير في أمر العامة إلى الإمام، فكان الحفر فيه بغير إذن الإمام كالحفر في دار إنسان بغير إذن صاحب الدار.اهـ (كتاب الجنايات، وجوب الدية، ج: 7، ص: 278، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار: (ويجب رد عين المغصوب) ما لم يتغير تغيرا فاحشا مجتبى (في مكان غصبه) لتفاوت القيم باختلاف الأماكن (ويبرأ بردها ولو بغير علم المالك). (أو) يجب رد (مثله إن هلك وهو مثلي وإن انقطع المثل) (إلى قوله) (فقيمته يوم الخصومة) (إلى قوله) (وتجب القيمة في القيمي يوم غصبه) إلخ (كتاب الغصب، ج: 6، ص: 182-183، ط: إيج إيم سعيد)
وفي بدائع الصنائع أيضا: وضمان المال لا تتحمله العاقلة بل يكون في مال المتلف كضمان سائر الأموال.اهـ (كتاب الجنايات، وجوب الدية، ج: 7، ص: 258، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: (قوله لو بماله الحلال) قال تاج الشريعة: أما لو أنفق في ذلك مالا خبيثا ومالا سببه الخبيث والطيب فيكره لأن الله تعالى لا يقبل إلا الطيب، فيكره تلويث بيته بما لا يقبله. اهـ. شرنبلالية.اهـ (كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج: 1، ص: 158، ط: إيج إيم سعيد)