نکاح

والدین کا لڑکی کی پسند کی جگہ شادی نہ کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
100520
| تاریخ :
2026-10-18
معاملات / احکام نکاح / نکاح

والدین کا لڑکی کی پسند کی جگہ شادی نہ کروانے کا حکم

میں کسی سے پسند کی شادی کرنا چاہتی ہوں ، لیکن میرے گھر والے نہیں مان رہے ، میں کیا کروں یا کچھ ایسا بتائیں جس سے میرے گھر والے راضی ہوجائیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں اگر سائلہ کا پسندیدہ شخص دین اور اخلاق کے اعتبار سے مناسب ہو ، اور نان نفقہ اور حق مہر کی ادائیگی پر قادر ہو تو سائلہ کے والدین کو چاہیے کہ وہ اس نکاح میں بلاوجہ رکاوٹ نہ بنیں ، جبکہ سائلہ کو حکمت کے ساتھ خاندان کی کسی بزرگ خاتون کے ذریعے والدین کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ، نیز جذبات میں آکر کوئی غیر شرعی قدم اٹھانے اور نامحرم سے تعلقات قائم کرنے یا والدین کی اجازت اور مرضی کے بغیر چھپ کر کورٹ میرج سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : وهي هنا نوعان: ولاية ندب على المكلفة ولو بكرا (إلى قوله) (فنفذ نكاح حرة مكلفة بلا) رضا (ولي) والأصل أن كل من تصرف في ماله تصرف في نفسه وما لا فلا. وفي الشامية: (قوله ولاية ندب) أي يستحب للمرأة تفويض أمرها إلى وليها كي لا تنسب إلى الوقاحة بحر ( كتاب النكاح ، باب الولي، ج : 3، ص:55-56، ط : ایچ ایم سعید کمپنی)
وفي العناية : (وينعقد نكاح الحرة العاقلة البالغة برضاها) (إلى قوله) ووجه الجواز أنها تصرفت في خالص حقها وهي من أهله لكونها عاقلة مميزة ولهذا كان لها التصرف في المال ولها اختيار الأزواج،وإنما يطالب الولي بالتزويج كي لا تنسب إلى الوقاحة، (كتاب النكاح ، باب الاوليا ، ج : 3، ص: 256-258، ط : دار الفكر، بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسلام الدین مسرور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100520کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات