نکاح

بغیر گواہوں کے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح و ہمبستری کا حکم

فتوی نمبر :
100339
| تاریخ :
2026-10-12
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بغیر گواہوں کے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح و ہمبستری کا حکم

السلام علیکم! مجھے ایک شرعی مسئلہ پوچھنا ہے۔ ایک بالغ لڑکے اور لڑکی نے خفیہ طور پر آپس میں نکاح کے الفاظ کہے اور دونوں نے قبول کیا، لیکن کوئی گواہ موجود نہیں تھا۔ لڑکے نے خود نکاح کا خطبہ پڑھا اور لڑکی سے کہا کہ نکاح ہو گیا ہے۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان تین مرتبہ جسمانی تعلق قائم ہوا۔ اب تقریباً ایک سال سے کوئی تعلق نہیں ہے اور لڑکے نے طلاق بھی نہیں دی۔ لڑکی اب کسی دوسرے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے۔براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا پہلا نکاح شرعاً منعقد ہوا تھا؟ کیا طلاق یا عدت ضروری ہے؟ اور لڑکی دوسرے نکاح کے لیے کب شرعاً آزاد ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعا نکاح درست ہونے کے لیے نکاح کی مجلس میں دو گواہوں کا موجود ہونا اور ان دونوں کا ایجاب و قبول کو سننا ضروری ہے، سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق لڑکاو لڑکی کا آپس میں ایجاب و قبول کرتے ہوئے چونکہ وہاں کوئی گواہ موجود نہ تھا اس لیے یہ نکاح درست منعقد نہ ہوا تھا چنانچہ اس نکاح کی بنیاد پر لڑکا اور لڑکی نے باہم جو تعلق قائم کیا ہے اس کی وجہ سے وہ دونوں سخت گنہگار ہوئے ہیں، جس پر دونوں کو بصدق دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مکمل علیحدگی لازم ہے،جس کی صورت یہ ہے کہ مرد اور عورت میں سے کوئی ایک فسخ نکاح کے الفاظ (میں نے تجھے چھوڑ دیا )بول کر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، البتہ عورت پر تین ماہواریاں عدت گزارنا لازم ہے اور عورت کو مہر مسمی اور مہر مثل میں سے جو کم ہو وہ ملے گا، عدت کے ایام گزرنے کے بعد عورت جہاں چاہے نکاح کرنے میں ازاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المختار(ويجب مهر المثل في نكاح فاسد) وهو الذي فقد شرطا من شرائط الصحة كشهود(بالوطء) في القبل (لا بغيره) كالخلوة لحرمة وطئها (ولم يزد) مهر المثل (على المسمى) لرضاها بالحط، ولو كان دون المسمى لزم مهر المثل لفساد التسمية بفساد العقد، ولو لم يسم أو جهل لزم بالغا ما بلغ (و) يثبت (لكل واحد منهما فسخه ولو بغير محضر عن صاحبه دخل بها أو لا)في الأصح خروجا عن المعصية. فلا ينافي وجوبه بل يجب على القاضي التفريق بينهما (وتجب العدة بعد الوطء) لا الخلوة للطلاق لا للموت (من وقت التفريق) أو متاركة الزوج وإن لم تعلم المرأة بالمتاركة في الأصح (کتاب النکاح: ج:٣،ص:١٣١،ط:سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمد محمود سیمات عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100339کی تصدیق کریں
0     52
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات