گناہ و ناجائز

طلاق کے بعد بیوی کا شوہر کے گھر میں رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
100332
| تاریخ :
2026-10-12
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

طلاق کے بعد بیوی کا شوہر کے گھر میں رہنے کا حکم

السلام علىكم ورحمۂ الله وبركاتہ،
كىا فرماتے ہىں علماء كرام اس مسئلہ كے بارے مىں كہ میں مسمی غلام محمد ولد غلام حسین نے آج سے تقریباً 19 سال قبل اپنی بیوی کو (بدچلنی، بدکرداری، بدزبانی کی وجہ سے) تحرىرى طور پر تىن طلاقىں دے دی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ عورت میرے ذاتی مکان میں رہ رہی ہے، اور نكل نہىں رہى، جبکہ میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بیٹے تینوں باہر ہیں اس ماں كی وجہ سے اور بیٹی شادی شدہ ہے، اپنے گھر میں رہ رہی ہے۔ اب معلوم ىہ کرنا ہے کہ طلاق ہو جانے کے بعد اس عورت کا میرے ذاتی مکان میں رہتے رہنا اور مکان خالی نہ کرنا شرعاً کیسا ہے ؟اور طلاق ہو جانے کے بعد کیا میرے اوپر اس عورت کے متعلق کچھ ذمہ داری ہے کہ میں ان کو گھر دے دوں وغیرہ، یعنی کیا مذکورہ عورت کا میری جائیداد میں شرعاً کوئی حق بنتا ہے؟ جبکہ ان کا رویہ چال چالن درست نہیں غیر مردوں کے ساتھ تعلقات ركھتى ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تین طلاقیں دینے كى صورت مىں چونكہ مىاں بىوى كا نكاح ختم ہو كر دونوں كے درمىان حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جاتی ہے، اور عدت گزرنے كے بعد عورت اپنے سابق شوہر کے لیے مكمل اجنبیہ بن جاتی ہے، جس كے بعد سابق شوہر پر اس عورت کا نان و نفقہ وغىره كچھ بھى لازم نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے لیے رہائش فراہم کرنا سابق شوہر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے 19 سال قبل اپنی بیوی کو تحریری طور پر تین طلاقیں دی تھیں، تو اس سے تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے۔ اب عدت گزر جانے کے بعد مذکورہ عورت سائل کے لیے اجنبیہ کے حکم میں ہے۔ چنانچہ سائل پر مذکورہ عورت کا نان و نفقہ واجب نہیں اور نہ ہی اس کے لیے رہائش فراہم کرنا سائل کی ذمہ داری ہے، نیز، محض سابقہ زوجیت کی بنا پر مذکورہ عورت سائل کی جائیداد میں شرعاً کسی حصے کی حق دار نہیں ہوگی، لہٰذا مذکورہ عورت کا سابق شوہر کے گھر میں رہنے پر اصرار کرنا اور اس کی جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير. اهـ [الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1 ص: 473 ط: رشيدية)]
وفي الفتاوى التاتارخانية: ثم نفقة العدة إنفاء لنفقة النكاح وليست بشيء آخر حتى قلنا : إن كل امرأة تستحق النفقة حال قيام النكاح تستحق النفقة حال قيام العدة، (إلى قوله) إذا ثبت هذا فنقول : المعتدة إذا لم تخاصم في نفقتها ولم يفرض القاضى لها شيئا حتى انقضت العدة فلا نفقة لها اهـ (كتاب النفقات، الفصل الثاني في نفقة المطلقة، ج:5 ص:401 ط: مكتبة زكريا ديوبند)
وفي بدائع الصنائع: لأنها بعد انقضاء العدة أجنبية اهـ [كتاب الطلاق، فصل في أحكام العدة، ج:3 ص:217 ط: دار الكتب العلمية)]
وفي الأشباه والنظائر لابن نجيم: لا يجوز التصرف في مال غيره بغير إذنه ولا ولاية إلا في مسألة في السراجية: يجوز للولد والوالد الشراء من مال المريض ما يحتاج إليه بغير إذنه اهـ [ كتاب الغصب، ص:243 ط: دار الكتب العلمية بيروت)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100332کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات