گناہ و ناجائز

لے پالک بچے کی ولدیت میں اپنا نام لکھوانا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
100012
| تاریخ :
2026-10-04
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

لے پالک بچے کی ولدیت میں اپنا نام لکھوانا جائز ہے؟

ایک بچی ہے، جس کے حقیقی والد نے اپنی بیٹی کو اپنے بھائی کو دے دیا تھا، کیونکہ اس بھائی کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔ اس بھائی نے بچی کو اپنی بیٹی کی طرح پالا پوسا، اس کی تعلیم و تربیت کی ۔بچی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد اس کی تمام تعلیمی اسناد، پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی اسی چچا کے نام سے بنوائی گئیں جس نے اسے پالا پوسا تھا، جبکہ اس کے حقیقی والد کا نام ان دستاویزات میں درج نہیں ہے۔ اب بچی بالغ ہو چکی ہے اور اس کے نکاح کا وقت آ گیا ہے۔ اس صورتِ حال میں شرعی رہنمائی درکار ہے کہ: کیا بچی کا نکاح اس کے حقیقی والد کے نام سے پڑھایا جائے یا اس شخص کے نام سے جس نے اسے اپنی بیٹی کی طرح پالا پوسا، اس کی پرورش کی اور جس کے نام سے اس کی تمام سرکاری و تعلیمی دستاویزات بنائی گئی ہیں؟براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس معاملے کی شرعی وضاحت فرمائیں تاکہ بچی کا نکاح شرعی اصولوں کے مطابق درست طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے صریح نصوص کی روشنی میں لے پالک بچے/بچى کو حقیقی والد ہی کی طرف منسوب کرنا شرعاً لازم اور غیر حقیقی فرد یا جس نے اسے گود لیا ہو کی طرف اس کے ولدیت كى نسبت کرنا شرعاً ناجائز عمل ہے، جس سے اجتناب لازم ہے، لہذا مذكور چچا کے لیے اس گود لی ہوئی بھتىجى کے نکاح کے وقت اس کی ولدیت کو اپنى طرف منسوب کرنا شرعاً جائز نہیں، بلكہ نکاح فارم سمىت تمام تعلىمى وسركارى كاغذات میں ولدیت کے خانے میں اس کے حقیقی والد کا نام لکھنا ضروری ہے، چچا کا بطور والد اپنا نام لکھنا جائز نہیں،جس سے احتراز لازم ہے،تاہم چچا بطور"سرپرست" اپنا نام لکھوائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى في القرآن المجيد: ﴿وَمَا جَعَلَ أَدۡعِيَآءَكُمۡ أَبۡنَآءَكُمۡۚ ذَٰلِكُمۡ قَوۡلُكُم بِأَفۡوَٰهِكُمۡۖ وَٱللَّهُ يَقُولُ ٱلۡحَقَّ وَهُوَ يَهۡدِي ٱلسَّبِيلَ (٤) ٱدۡعُوهُمۡ لِأٓبَآئِهِمۡ هُوَ أَقۡسَطُ عِندَ ٱللَّهِۚ فَإِن لَّمۡ تَعۡلَمُوٓاْ ءَابَآءَهُمۡ فَإِخۡوَٰنُكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَمَوَٰلِيكُمۡۚ﴾ [سورة الأحزاب: 4-5]
وفي أحكام القرآن للقرطبى: وقال النحاس: هذه الآية ناسخة لما كانوا عليه من التبني وهو من نسخ السنة بالقرآن فأمر أن يدعوا من دعوا إلى أبيه المعروف فإن لم يكن له أب معروف نسبوه إلى ولائه فإن لم يكن له ولاء معروف قال له يا أخي يعني في الدين قال الله تعالى: (إنما المؤمنون إخوة) اهـ (سورة الاحزاب: ٥، ج:١٤، ص:١١٩، ط: دار الكتب المصرية)
وفي صحيح البخارى: عن أبي ذر رضي الله عنه:أنه سمع النبي ﷺ يقول: (ليس من رجل ادعى لغير أبيه - وهو يعلمه - إلا كفر، ومن ادعى قوما ليس له فيهم نسب، فليتبوأ معقده من النار) اهـ (كتاب المناقب، باب: نسبة اليمن إلى إسماعيل، ج:٢، ص:٢، ط: البشرى)
وفي عمدةالقارى: قوله: (ادعى) أي: انتسب لغير أبيه (إلى قوله) والحال أنه يعلم أنه غير أبيه، وإنما قيد بذلك لأن الإثم يتبع العلم (إلى قوله) فالوجه على عدم هذه اللفظة أن المراد بالكفر: كفران النعمة، أو لا يراد ظاهر اللفظ، وإنما المراد المبالغة في الزجر والتوبيخ، أو المراد أنه فعل فعلا يشبه فعل أهل الكفر، والوجه على تقدير وجود هذه اللفظة فهو أن يحمل على أنه إن كان مستحلا مع علمه بالتحريم اهـ (باب نسبة اليمن إلى إسماعيل ﷺ، ج:١٦، ص:٧٩، ط: التراث)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100012کی تصدیق کریں
1     74
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات