کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان حضرات اس مسئلے کے بارے میں، کہ چند وجوہات کے بناء پر میرے اور میرے شوہر کے درمیان کچھ ناراضگی ہوئی، میں کورٹ چلی گئی خلع لینے، تو جج نے ایک پیشی کے بعد دوسری پیشی پر خلع دے دی، اور کہا کہ یہ لیٹر یونین کونسل میں جمع کرائیں،تین ماہ کے بعد یعنی عدت پوری ہونے پر آپ کو خلع کا سرٹیفیکیٹ مل جائیگا، اور میں نے یونین کونسل میں لیٹر جمع نہیں کرایا، میرا اور میرے شوہر کا دوبارہ رابطہ ہوا، اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، دوسرا یہ کہ میرے شوہر کو کوئی نوٹس نہیں آیا، اور نہ ہی انہوں نے کسی پیپر پر دستخط کئے، کیا ہمارا نکاح برقرار ہے؟یا دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا؟ جواب عنایت فرمائیں!
سائلہ نے عدالتی خلع کے مکمل دستاویزات اوور اس کی پوری تفصیل فراہم نہیں کی تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم چونکہ خلع دیگر عقود مالیہ کے طرح ایک عقد ہے، اور اس کی صحت اور درستگی کیلئے جانبین کی رضامندی کے ساتھ ایجاب و قبول ضروری ہے، لہذا سائلہ کے شوہر نے عدالت میں دائر خلع کی مقدمہ کی پیروی نہ کی ہو، اور نہ ہی سائلہ کو خلع کی اجازت دی ہو، بلکہ عدالت نے یکطرفہ کاروائی کرکے علیحدگی کی ڈگری جاری کردی جیساکہ سائلہ کے بیان سے معلوم ہورہاہے تو یہ خلع شرعاً معتبر نہیں ہے، اور نہ ہی اس سے ان دونوں کانکاح ختم ہواہے، بلکہ سائلہ اور اس کے شوہر کا نکاح بدستور برقرار ہے ، لہذ اب اگر یہ دونوں ساتھ رہنا چاہے، تو بغیر کسی تجدید نکاح اور مہر کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يمكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والأخروكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخر جا المال من ملكها اھ ( باب الحکمین کیف یعملان، ج :2، ص:191،مط:سھیل اکیڈمی لاھور)
وفي المبسوط لشمس الدين السرخسي : (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لانه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود وهو منزلة الطلاق الخ ( باب الخلع ،ج: 6ص:173،مط:دار الفکر)
وفی التاتار خانیۃ:الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ و یستحق علیھا العوض الخ(الفصل السادس العشر فی الخلع،ج:5،ص:5،مط:مکتبہ رشیدیہ)