السلام علیکم ! جناب عالی ! میں نے ایک شخص کے ساتھ کاروبار کے لیے 45 لاکھ روپیہ دیا ہے جو کہ گندم کا کاروبار کرتا ہے، اور اس نے ماہانہ مجھے چار سے ساڑھے چار فیصد پرافٹ دینا ہے، جبکہ میرا نقصان سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، کاروبار کی تمام تر ذمہ داری اس پر ہے۔مجھے یہ بتائیں کہ یہ پیسہ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ اگر آتا ہے تو اس کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ اگر ہم اس سے نقصان کے لیے کریں گے تو وہ تو مجھے کچھ عرصے بعد سارا نقصان میں شو کر کے رقم ضائع کر دے گا۔ پلیز مجھے بتائیں کہ میرا یہ پیسہ میرے بچوں اور میرے گھر پر حلال ہوگا؟ سود کا تو نہیں ہوگا؟ بہت شکریہ۔
واضح ہو کہ عقدِ مضاربت یا عقدِ شرکت میں سرمایہ دار اپنے سرمایہ کے نقصان کا ذمہ دار ہوتاہے،سرمایہ دار کا نقصان سے براءت کرنا اس معاملہ کو فاسد کردیتاہے،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں سائل کا نقصان سے براءت کرنا شرعاً درست نہیں،بلکہ اس کی وجہ سے یہ معاملہ شرعاً فاسد ہوچکاہے،لہٰذا اگر وہ دونوں واقعۃً شراکت داری سے کاروبار کرنا چاہتے ہوں تو ان دونوں پر لازم ہے کہ جلد از جلد اس معاملہ کو ختم کرکے از سرِ نو پارٹنرشپ کا معاملہ کریں۔البتہ اگر سائل کو اس شخص کی دیانت داری پر اعتماد نہ ہو تو شرعاً اس کے ساتھ کاروبار کرنا لازم نہیں، وہ اپنا سرمایہ واپس لے کر کسی دوسرے بااعتماد شخص کے ساتھ شرعی اصولوں پر کام کر سکتا ہے۔
«البحر الرائق شرح كنز الدقائق»:
«الرابع أن يكون الربح بينهما شائعا كالنصف والثلث لا سهما معينا يقطع الشركة كمائة درهم أو مع النصف عشرة الخامس أن يكون نصيب كل منهما معلوما فكل شرط يؤدي إلى جهالة الربح فهي فاسدة وما لا فلا مثل أن يشترط أن تكون الوضيعة على المضارب أو عليها فهي صحيحة وهو باطل السادس أن يكون المشروط للمضارب مشروطا من الربح حتى لو شرط له شيئا من رأس المال أو منه ومن الربح فسدت.»(كتاب المضاربة،ج:7،ص:264)
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0