میں مکمل طور پر پردہ کرتی ہوں یہاں تک کہ چہرے کا بھی۔ میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں اور اپنے والدین کے گھر میں رہتے ہوۓ سب سے پردہ کرتی ہوں یعنی جو بھی نامحرم ہو ،چاہے وہ میرے کزنز ہوں یا میرے خالو ، پھپھا یا میرے والدین کے کزنز وغیرہ ،لیکن اب جب میری شادی کے لیے رشتہ کی تلاش ہے تو جہاں بھی رشتہ دیکھتے ہیں، ان کی یہی ڈیمانڈ ہے کہ لڑکی گھر سے باہر جیسے مرضی پردہ کرے ،لیکن وہ گھر کے اندر اپنے دیور، جیٹھ ، نندوئی یا اپنے شوہر کے بھتیجوں اور بھانجوں وغیرہ سے چہرے کا پردہ نہیں کرے گی ،اب میں چہرے کا پردہ نہیں چھوڑنا چاہتی، لیکن مجھے سب لوگ حتیٰ کہ میرے گھر والے بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ اس طرح سے تمہاری شادی نہیں ہوگی تم تھوڑی لچک دکھاؤ اور رشتے والوں کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ اسلام اتنا بھی سخت نہیں ہے، ہم بھی مسلمان ہیں، ہم بھی سب جانتے ہیں ہم لڑکی سے کچھ خلافِ شریعت کام کرنے کا نہیں کہہ رہے ، جبکہ میں کہتی ہوں کہ میں سب کچھ کروں گی اپنی ہر زمیداری نبھاؤں گی ، سب کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا وغیرہ مہمان نوازی وغیرہ سب کروں گی لیکن چہرے کے پردے کے ساتھ ،میرے والدین کا کہنا ہے کہ اسلام والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم دیتا ہے تو تم ہم پر احسان کرو اور تھوڑی لچک دکھاؤ یعنی کہ چہرے کا پردے رشتے والوں کے کہنے کے مطابق گھر میں چھوڑ دواور لڑکے کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ میرے پردے کی وجہ سے وہ اپنی فیملی سے کٹ جائے گا ،اب اس ساری صورتحال میں مجھے کیا کرنا چاہیے ،حالانکہ جب میں نے اس طرح سے پردہ شروع کیا تو میں جانتی تھی کہ چہرے کے پردے پر ہمارے علماء کرام کی آراء میں اختلاف پایا جاتا ہے، لیکن میں نے اس لیے شروع کیا کہ یہ اللہ کو پسند ہے ،اللہ کی ذات خود بھی پوشیدہ ہے اور پوشیدہ چیزوں کو پسند کرتی ہے ،لیکن اب ایک عمل جو میں نے صرف اس لیے شروع کیا تھا کہ یہ اللہ کو پسند ہے اب لوگوں نے مجھے اس سب میں الجھا دیا ہے کہ یہ فرض ہے ، نہیں ہے اور وغیرہ
واضح ہو کہ عورت پر نامحرم مردوں سے پردہ کرنا شرعاً لازم ہے، لہذا اہل خانہ کا سائلہ کو نکاح کرنے کے لیے نامحرم مردوں سے بے پردگی پر ابھارنا اور اس بارے میں نرم رویہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا شرعاً جائز نہیں ہے اور نہ ہی سائلہ کے لیے اس معاملہ میں والدین کی اطاعت جائز ہے، اس لیے سائلہ کو چاہئیے کہ نکاح کیلئے کسی ایسی جگہ کا انتخاب کرے، جہاں وہ شریعت کی تعلیمات کے مطابق اجنبی مردوں سے پردہ کرسکے۔ تاہم اگر سائلہ کی عمر زیادہ ہو اور آئندہ رشتہ نہ ملنے کا خدشہ ہو تو چونکہ نکاح کے بغیر رہنا مختلف قسم کے مفاسد کا ذریعہ ہے اور ذہنی امراض اور معاشرتی گناہوں کے بڑھنے کا باعث ہے، لہذا ایسی صورت میں سائلہ کیلئے مذکور رشتہ قبول کرنے کی گنجائش ہے اور شادی کے بعد سائلہ کو چاہئیے کہ شوہر اور اس کے اہل خانہ کو شرعی مسئلہ کی طرف وقتا فوقتا متوجہ کرتی رہے ، اور جب تک اس خاندان میں پردہ کا ماحول نہ ہو تب تک سائلہ ایسی بڑی چادر جس سے اس کا تما م جسم بشمول بالوں کے ڈھک جاتا ہو پہن کر اور اسی سے چہرے پر ہلکا سے گھونگھٹ ڈال کر ،بوقت ضرورت غیر محارم عزیز رشتہ داروں کے سامنے آ جاسکتی ہیں، البتہ ان غیر محارم کے ساتھ تنہائی میں بیٹھنا، ان کے ساتھ بے تکلف ہونا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
سنن الترمذي: حدثنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن عبيد الله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: السمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره ما لم يؤمر بمعصية، فإن أمر بمعصية فلا سمع عليه ولا طاعة. وفي الباب عن علي، وعمران بن حصين، والحكم بن عمرو الغفاري، وهذا حديث حسن صحيح. (رقم الحدیث: 1707، 3/ 261، ط: دار الغرب الإسلامي)
الدر المختار مع رد المحتار:(فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام وهذا في زمانهم، وأما في زماننا فمنع من الشابة قهستاني وغيره.(قوله وإلا فحرام) أي إن كان عن شهوة حرم (قوله وأما في زماننا فمنع من الشابة) لا لأنه عورة بل لخوف الفتنة كما قدمه في شروط الصلاة. (6/ 370، ط: دار الفكر)
النهر الفائق شرح كنز الدقائق: والضابط أن من ابتلي بليتين فإن تساويا خير أو اختلفا اختار الأخف. (1/ 186، ط: دار الکتب العلمیة)
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: ولو رضي به بعض الأولياء سقط حق الباقين في قول أبي حنيفة، ومحمد، وعند أبي يوسف لا يسقط.... ولهما أن هذا حق واحد لا يتجزأ ثبت بسبب لا يتجزأ، وهو القرابة، وإسقاط بعض ما لا يتجزأ إسقاط لكله؛ لأنه لا بعض له، فإذا أسقط واحد منهم لا يتصور بقاؤه في حق الباقين كالقصاص إذا وجب لجماعة، فعفا أحدهم عنه أنه يسقط حق الباقين كذا هذا؛ ولأن حقهم في الكفاءة ما ثبت لعينه بل لدفع الضرر، والتزويج من غير كفء وقع إضرارا بالأولياء من حيث الظاهر، وهو ضرر عدم الكفاءة، فالظاهر أنه لا يرضى به أحدهم إلا بعد علمه بمصلحة حقيقية هي أعظم من مصلحة الكفاءة وقف هو عليها، وغفل عنها الباقون لولاها لما رضي، وهي دفع ضرر الوقوع في الزنا على تقدير الفسخ. (2/ 318، ط: دار الکتب العلمیة)
الفقه على المذاهب الأربعة: ومع هذا فإن للولي وللزوجة ترك الكفاءة في الدين والحال، فتتزوج من فاسق بشرط أن يكون مأموناً عليها. فإن لم يكن مأموناً عليها رده الحاكم وإن رضيت به حفظاً للنفوس، وإذا رضي الولي بغير كفء فطلقها ثم أراد أن يرجع لها ثانياً ورضيت به فليس للولي الامتناع ثانياً. (4/ 57، ط: دار الكتب العلمية)
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 1غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0