جو عورتیں سر پر دوپٹہ نہیں کرتی غیر محرم کے سامنے اور بازاروں میں بھی بغیر دوپٹے کے گھومتی ہیں ،تو یہ کبیرہ گناہ ہے یا صغیرہ؟
واضح ہو کہ عورت کے لئے غیر محرم مردوں سے پردہ کرنا لازم اور ضروری ہے ،اور پردہ نہ کرنے والی عورتوں کے متعلق شریعت مطہرہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ،لہذا جوان عورتوں کا غیر محارم مردوں کے سامنے بغیر دوپٹے کے ننگے سر گھومنا ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے،جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما قال اللہ تعالی: يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّۚ ذَٰلِكَ أَدۡنَىٰٓ أَن يُعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا الایۃ(الاحزاب،آیۃ59)۔
وفی سنن الترمذی:عن عبد اللہ عن النبیﷺقال:المراۃ عورۃ فاذا خرجت استشرفھا الشیطان الحدیث(رقم:1173)۔
وفی صحیح مسلم:عن ابی ھریرۃ قال: قال رسول اللہﷺصنفان من اھل النار (الی قولہﷺ)ونساء کاسیات ،عاریات ،ممیلات، مائلات،رؤسھن کاسنمۃ البخت المائلۃ لا یدخلن الجنۃ ولا یجدن ریحھا الخ(رقم:5704)۔
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0