حجاب کے آداب و احکام

گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

فتوی نمبر :
68704
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

کیا باپردہ لڑکی کے لۓ اپنی منگنی کے موقع پر لڑکے کے نانا اور چار ماموں(جو کہ شادی شدہ ہیں)کو لڑکے کی والدہ یعنی لڑکی کی ہونے والی ساس کے کہنے یا پھر ایک قسم کے دباؤ پر(اور اپنے بھی والدین کا یہی کہنا ہے) ایک بار چہرہ دکھا دو ،تو اس صورت میں لڑکے کے نانا اور ماموں کو صرف چہرہ دکھانے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ اگر لڑکی نے چہرہ نہ دکھانے پر اصرار کیا تو بعد میں ساس کی طرف سے بہتر سلوک نہ کرنے کا اندیشہ ہے ،اور اگر بالفرض چہرہ دکھا دیا تو اسکا گناہ کس پر ہوگا ؟ رشتہ داری میں رشتہ لگ جانے کے بعد منگنی کے موقع پر کیا لڑکا، لڑکی ایک دوسرے کو ایک بار(براہ راست)دیکھ سکتے ہیں؟ باوجود اسکے کہ ایک,دو سال پہلے ایک دوسرے کو دیکھا بھی ہو (لڑکی کے شرعی پردہ شروع کرنے سے پہلے) جزاک اللہ خیرا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر لڑکے نے مخطوبہ کو پہلے نہ دیکھا ہو تو نکاح سے پہلے ایک نظر دیکھ لینے کی گنجائش ہے ،البتہ اس کیلئے لڑکا،لڑکی کا تنہائی میں ملاقات کرنا یا بے محابا آمنے سامنے آنا یا بلا ضرورت بات چیت ہنسی مذاق کرنا شرعاً درست نہیں ،لیکن اگر لڑکے نے منگنی سے قبل مخطوبہ کو دیکھا ہو ، تو اب نکاح سے قبل دوبارہ دیکھنا شرعاًجائز نہیں ۔
جہاں تک منگیتر کے علاوہ دیگر غیر محرم رشتہ داروں کے دیکھنے کی بات ہے ، تو ان کیلئے مخطوبہ کو دیکھنا شرعاً جائز نہیں ،اور نہ ہی اس بنیاد پر ساس کیلئے اپنی ہونے والی بہو کے ساتھ برے طریقہ سے پیش آنا شرعاً جائز ہے ،بلکہ اس کو اپنے غلط اور ناجائز مطالبہ سے احتراز کرنا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَ يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ (30) وَ قُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَ يَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَ لَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَ لَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ اھ (النور /31)۔
و کما فی الدر المختار : (فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة و إلا فحرام وهذا في زمانهم، و أما في زماننا فمنع من الشابة قهستاني و غيره (إلا) النظر لا المس (لحاجة) كقاض و شاهد يحكم (و يشهد عليها) لف و نشر مرتب لا لتتحمل الشهادة في الأصح (و كذا مريد نكاحها) و لو عن شهوة بنية السنة لا قضاء الشهوة اھ
و فی الشامیة: و لو أراد أن يتزوج امرأة فلا بأس أن ينظر إليها، و إن خاف أن يشتهيها لقوله - عليه الصلاة و السلام - لمغيرة بن شعبة حين خطب امرأة «انظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما» رواه الترمذي و النسائي و غيرهما و لأن المقصود إقامة السنة لا قضاء الشهوة اهـ ۔(٣٧٠/٦) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68704کی تصدیق کریں
0     1117
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کا پردہ کرتے وقت پیشانی کھلی رکھنااور چہرہ کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خاتون کا مجبورا پروفائل پر پردہ کےساتھ تصویر لگانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات