السلام علیکم ! آج کل یہ رواج بن چکا ہے کہ: نکاح کے فوراً بعد ہی دلہا دلہن کو سٹیج پر ہی چہرے پر بوسہ کرتا ہے یا گلے لگا لیتا ہے ،اس کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
واضح ہو کہ نکاح کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے سے استمتاع اٹھانا تو جائز ہے، لیکن اسٹیج پر لوگوں کے سامنے ایک دوسرے کو گلے لگا لینا یا بوسہ لینا انتہائی نامناسب اور بے حیائی پر مبنی عمل ہے، جس سے بہر حال احتراز کرنا چاہیئے۔
ففي مشكاة المصابيح: وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من تشبه بقوم فهو منهم» . رواه أحمد وأبو داود اھ (2/ 1246)
و في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: عن ابن عمر (قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - (من تشبه بقوم): أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره، أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار(فهو منهم): أي في الإثم والخير اھ (7/ 2782)
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0