حجاب کے آداب و احکام

لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

فتوی نمبر :
70467
| تاریخ :
2024-01-22
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ! سائلہ بطور پیشہ ڈاکٹر ہے اور اینستھیزیا (بے ہوشی) کے شعبے سے وابستہ ہے، جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ ہمارے ہاں ڈاکٹری کے پیشے میں مرد و عورت کی تمیز نہیں کی جاتی اور اکٹھے ہی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، ڈیوٹی کے دوران بیٹھنے کےلیے کمرہ بھی مشترک ہوتا ہے، ایسے میں عورتیں اور مرد آپس میں ہنسی مذاق اور غل غپاڑہ کرتے ہیں اور جو بات نہ بھی کرنا چاہے اس کو بھی بیچ میں گھسیٹا جاتا ہے اور کام کے دوران بھی اکثر ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے، ہمیں سکھانے والے بھی عموماً مرد ہوتے ہیں،ہمیں مریضوں کے متعلق مشورہ کرنے کےلئے ان سے بات کرنی ہی پڑتی ہے، شریعت اس کے بارے میں کیا کہتی ہے کہ نامحرم سے کس حد تک کلام کرنا اور ان کے ساتھ کام کرنا جائز ہے ؟ اور کیا ان کے ہنسی مذاق کے جواب میں ترش روئی اختیار کرنا درست ہے ؟ (یہ بات واضح رہے کہ اس سے سکھانے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے اور پردہ کرنے والیوں کو بھی سخت مزاج سمجھا جاتا ہے اور نہ صرف مرد بلکہ عورتیں بھی مخالفت کرنے لگتی ہیں)؟اور اس کے علاوہ کوئی صورت اس سب سے بچنے کی ہو تو وہ بھی واضح فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً کثیراً ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت کا نان نفقہ شریعتِ مطہرہ نے شادی سے پہلے باپ یا بھائیوں پر اور شادی کے بعد شوہر کے ذمہ رکھا ہے، اس لئے بلا ضرورت عورت کا گھر سے باہر جاکر نوکری کرنا درست نہیں، البتہ اگر سائلہ اپنی تعلیمی افادے واستفادے کی غرض سے نوکری کرنا چاہے تو درجِ ذیل شرائط کی پاسداری کے ساتھ نوکری کرسکتی ہے:
(۱) دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی زیب و زینت، خوشبو وغیرہ کا استعمال نہ کرے۔
(۲) تمام بدن بالخصوص چہرہ کے چھپانے کا اہتمام کرے۔
(۳) برقعہ وغیرہ سادہ اور ڈھیلا ڈھالا استعمال کرے۔
(۴) غیر محارم کےساتھ خلوت، فضول گوئی، ہنسی مذاق اور بے تکلفی سے بھی اجتناب کرے۔
(۵) اگر غیر محارم مریض کو دیکھنے اور بات چیت کرنے کی ضرورت پیش آئے تو لہجے میں لچک نہ رکھے۔
(۶) نگاہوں کی مکمل حفاظت کرے۔
(۷) نمازوں کے اوقات کا اہتمام کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70467کی تصدیق کریں
0     910
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کا پردہ کرتے وقت پیشانی کھلی رکھنااور چہرہ کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خاتون کا مجبورا پروفائل پر پردہ کےساتھ تصویر لگانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات