۱۔ کیا ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے چار (۴) دیور اور ایک (۱) جیٹھ سے شرعی پردہ ممکن ہے، اگر ہے تو کس طرح؟
۲۔ بچوں کے حوالے سے سسرال والوں سے تعلقات کس حد تک رکھنے چاہیۓ؟
۳۔ شوہر کے انتقال کے بعد میاں بیوی کا رشتہ یا تعلق قائم رہتا ہے یا مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے؟
۴۔ بچوں کو اسکول یا مدرسہ میں داخل کرانے کے لۓ دادی یا چچا وغیرہ سے اجازت لینا ضروری ہے یا ماں یا نانا اپنی مرضی سے کرا سکتے ہیں؟ براہِ کرم جلد مفصل و مدلل جواب دے کر راہ نمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ
۱۔ درجِ ذیل احتیاطوں کے ساتھ ایک گھر میں بھی شرعی پردہ ممکن ہے، وہ یہ کہ مرد گھر میں داخل ہوتے وقت کھنکار وغیرہ کے ذریعہ اپنے آنے کی اطلاع کرے ، بلا ضرورت خواتین سے بات نہ کرے اور عورتیں مردوں کی موجودگی میں آپس میں یا اپنے شوہروں کے ساتھ بھی بے تکلفی کی باتیں نہ کریں اور مردوں کی موجود گی میں گھونگٹ ڈال کر خانہ داری کے امور سرانجام دیا کریں، چنانچہ ان احتیاطوں کے باوجود اگر اتفاقیہ نظر پڑتی رہے تو وہ معاف ہے۔
۲۔ اگر بچے بوجہِ استحقاق کے اپنی ماں کی پرورش میں ہوں اور ان کے چچا اور تایا وغیرہ اُن سے ملنا چاہیں تو انہیں ملاقات سے روکنا وغیرہ قطع رحمی ہے، اس سے احتراز چاہیےاور اسی کی مناسبت سے تعلقات رکھ سکتے ہیں ۔
۳۔ موت سے رشتۂ نکاح تو ختم ہو جاتا ہے، البتہ شوہر کے مال میں حصہ داری اور عدت گزار نے جیسے احکام جو آثارِ نکاح کہلاتےہیں، وہ باقی رہتے ہیں ۔
۴۔ مدرسہ اور اسکول میں داخلہ کے لۓ نانی اور چچا سے اجازت لینا ضروری نہیں، بلکہ بچوں کے دادا اسے اپنی صوابدید پر تعلیم کے لۓ داخل کرا سکتے ہیں ۔
وفي التنزيل العزیز: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَال﴾ (النور: 31)۔
وفي التنزيل العزیز: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ﴾ (الأحزاب: 59)۔
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0