میں تقریباً ۲۵ سال کا ہوں۔ ایک لڑکی جو اس سال میٹرک پاس ہوئی ہے، اسے قرآن ناظرہ پڑھاتا ہوں۔ اس کے ساتھ تسہیل بہشتی زیور پڑھانے کا بھی ارادہ ہے، لیکن اس میں حساس موضوعات (طہارت، شرمگاہ سے متعلق مسائل، اور میاں بیوی کے تعلقات وغیرہ) بھی ہیں۔
پڑھانے کا طریقہ یہ ہے:
لڑکی کو بائیں طرف بٹھاتا ہوں، خود سامنے دیکھ کر بات کرتا ہوں، آنکھوں کا رابطہ بہت کم یا تقریباً نہیں ہوتا۔
کمرے میں اس کے ساتھ اس کے ۳ اور بچے بھی ہوتے ہیں جو کے اُنہیں کے بھائی ہیں، اور جب وہ لڑکی ہوتی ہے تو کمرے کا دروازہ کھلا رہتا ہے۔ خلوت بالکل نہیں ہوتی۔
سبق میں دلچسپی بڑھانے کے لیے ان سے بات بھی کرواتا ہوں، وہ سوالات کرتی ہے (اسکول، لڑکیوں کے عمل، اور اسلامی نقطہ نظر سے سائنسی سوالات)۔
بہت شرم والے مسائل کا جواب جب وہ پوچھے تو میں ایک دن کا وقت لے کر اپنے استاد سے ریکارڈنگ کروا لیتا ہوں۔ وہ ریکارڈنگ اپنے نمبر پر منگوا کر اگلے دن اپنے موبائل سے اسے سنوا دیتا ہوں۔ اس وقت میں کسی اور بچے کا سبق سن رہا ہوتا ہوں، وہ ایک طرف بیٹھ کر سن لیتی ہے اور موبائل واپس کر دیتی ہے۔ اس پورے عمل کی اطلاع اس کے والد کو بھی دے رکھی ہے اور اُسکی والدہ بھی قریب دیوار کے پاس بیٹھی رہتی ہیں(یہ انکو میں نے ہی کہا ہے کہ بیٹھیں کبھی کبھار نہیں بھی بیٹھتی) میں خود ایک مدرسے کا طالب علم درجہ رابعہ اور شادی شدہ بھی ہوں ایک بیٹا بھی ہے الحمدُ للہ۔
اس پوری صورتحال میں:
کیا میں اس لڑکی کو تسہیل بہشتی زیور پڑھا سکتا ہوں؟
حساس موضوعات کا جو طریقہ اختیار کیا ہے (استاد کی ریکارڈنگ سنوانا) وہ درست ہے یا نہیں تا کہ جب نفس کتاب میں اسطرح کے مسائل آئیں تو بھی اسی طرز پر پڑھاؤں؟
موجودہ بیٹھنے، دیکھنے اور پڑھانے کے انداز میں شرعاً کوئی قباحت تو نہیں؟
کیا کوئی اور احتیاط ضروری ہے؟
براہ کرم تفصیلی رہنمائی فرمائیں
واضح ہو کہ غیر محرم مرد کا بالغ یا قریب البلوغ لڑکی کو براہ راست یا آن لائن پڑھانا موجب فتنہ ہونے کی وجہ سے درست نہیں ، لہذا سائل کے لئے سوال میں ذکر کردہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی ایک جوان لڑکی کو اس طرح تعلیم دینا پھر خاص کر طہارت اور خواتین کے دیگر مخصوص مسائل پر گفتگو کرنا موجب فتنہ ہوسکتا ہے اس لئے سائل کو اس بچی کو پڑھانے کے بجائے اس کیلئے کسی خاتون معلمہ کی ترتیب بنانی چاہیئے تاکہ وہ بہتر طریقہ سے یہ مسائل اسے سمجھا سکے ۔
کما فی الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار): (وللحرة)...(جمیع بدنہا)...(خلا الوجہ والکفین) ...(والقدمین) علی المعتمد ، وصوتہا علی الراجح...... (قولہ وصوتہا) معطوف علی المستثنی یعنی أنہ لیس بعورة ح (قولہ علی الراجح) عبارة البحر عن الحلیة أنہ الأشبہ. وفی النہر وہو الذی ینبغی اعتمادہ. ومقابلہ ما فی النوازل: نغمة المرأة عورة، وتعلمہا القرآن من المرأة أحب. قال - علیہ الصلاة والسلام - التسبیح للرجال، والتصفیق للنساء فلا یحسن أن یسمعہا الرجل. اہ. وفی الکافی: ولا تلبی جہرا لأن صوتہا عورة، ومشی علیہ فی المحیط فی باب الأذان بحر. قال فی الفتح: وعلی ہذا لو قیل إذا جہرت بالقراء ة فی الصلاة فسدت کان متجہا، ولہذا منعہا - علیہ الصلاة والسلام - من التسبیح بالصوت لإعلام الإمام بسہوہ إلی التصفیق اہ وأقرہ البرہان الحلبی فی شرح المنیة الکبیر، وکذا فی الإمداد؛ ثم نقل عن خط العلامة المقدسی: ذکر الإمام أبو العباس القرطبی فی کتابہ فی السماع: ولا یظن من لا فطنة عندہ أنا إذا قلنا صوت المرأة عورة أنا نرید بذلک کلامہا، لأن ذلک لیس بصحیح، فإنا نجیز الکلام مع النساء للأجانب ومحاورتہن عند الحاجة إلی ذلک ، ولا نجیز لہن رفع أصواتہن ولا تمطیطہا ولا تلیینہا وتقطیعہا لما فی ذلک من استمالة الرجال إلیہن وتحریک الشہوات منہم ، ومن ہذا لم یجز أن تؤذن المرأة. اہ. قلت: ویشیر إلی ہذا تعبیر النوازل بالنغمة (ج2،ص77،78،کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة ط: زکریا )
مرد کے لیے ایسی مجلس میں شریک ہونا جس میں عورتوں کے ساتھ اختلاط ہوتا ہو جائز ہے؟
یونیکوڈ محرم و نامحرم 0