شرکت و مضاربت

ایک بھائی کا دوسرے بھائی کی کمائی میں حصہ کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
96988
| تاریخ :
2026-07-01
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

ایک بھائی کا دوسرے بھائی کی کمائی میں حصہ کی ایک صورت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں عرفِ عام یہ ہیں کہ دو تین بھائی گھر میں اکٹھے رہتے ہیں اور ایک بھائی بیرون ملک جاکر کمائی کرتا ہے اور جب جدائی ہوتی ہے تو اس کمائی سے جو جائداد خریدا ہو اس میں سب برابر شریک ہوتے ہیں اگر چہ لفظا ان بھائیوں میں کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو اس عرف پر سائل نے بھی اعتبار کیا اور خود گھر کے امور سر انجام دیتے رہے کیونکہ گھر میں سائل کے علاوہ کوئی مرد نہیں تھا ایک بھائی تھا وہ بھی بیرون ملک تھا اب وہ کہتا ہے کہ اپ کا میرے کمائی میں حصہ نہیں ہے تو کیا عرف عام اور علاقائی دستور کے مطابق میرا ان کے ساتھ حصہ نہیں ہوگا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جو بھائی بیرون ملک میں ملازم تھا،اگر اُس نے اپنی ذاتی سرمایہ سے خود کے لیے کچھ جائیداد وغیرہ بنادی ہو،تو وہ اُسی کی ذاتی ملکیت شمار ہوگی اور اِس میں دوسرے بھائیوں کا شرعاً کوئی حصہ نہیں،اور نہ ہی اُنہیں اِس میں حصہ داری کے مطالبہ کا حق حاصل ہے،تاہم سائل نے بھی چونکہ اِس بھائی کی غیر موجودگی میں گھر کے تمام انتظامات سر انجام دیے ہیں اِس لیے بھائی کو چاہئے کہ وہ بطور احسان اُسے اپنی طرف سے کچھ دیدے،تاکہ اُس کی بھی دل جوئی ہوسکے،مگر ایسا کرنا اُس پر لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی العقود الدریۃ: وفي الفتاوى الخيرية سئل في ابن كبير ذي زوجة وعيال له كسب مستقل حصل بسببه أموالا ومات هل هي لوالده خاصة أم تقسم بين ورثته أجاب هي للابن تقسم بين ورثته على فرائض الله تعالى حيث كان له كسب مستقل بنفسه الخ(کتاب الدعوی،ج:2،ص:17 ،مط: مکتبہ حقانیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96988کی تصدیق کریں
0     43
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • عسکری لائف ونڈو تکافل کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
Related Topics متعلقه موضوعات