والدین کے حقوق

داڑھی رکھنے میں والدین ناراض ہوں تو ان کی اطاعت کا کیا حکم ہوگا؟

فتوی نمبر :
96807
| تاریخ :
2026-06-25
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

داڑھی رکھنے میں والدین ناراض ہوں تو ان کی اطاعت کا کیا حکم ہوگا؟

السلام علیکم! میں سنت کے مطابق داڑھی رکھنا چاہتا ہوں، لیکن میرے والدین کا اصرار ہے کہ میں اسے بہت چھوٹا (تقریباً 1 سینٹی میٹر) رکھوں اور ڈیزائن میں سیٹ کرواؤں ،تاکہ "خوبصورت" نظر آؤں۔ ان کا موقف ہے کہ اسلام میں والدین کی فرمانبرداری داڑھی کی لمبائی سے زیادہ مقدم ہے۔ میں ان دو احکامات کے درمیان کشمکش میں ہوں: حکم رسول ﷺ: "داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو پست کرو۔" (صحیح بخاری: 5892) والدین کی اطاعت: "رب کی رضا والدین کی رضا میں ہے۔" (جامع ترمذی: 1899) میرا سوال: کیا والدین کی خوشی کی خاطر داڑھی کو ایک مشت (مٹھی) سے کم کرنا یا اسے ڈیزائن میں کٹوانا جائز ہے؟ کیا یہاں والدین کا ادب مقدم ہوگا یا سنت پر عمل کرنا؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ میں کس طرح توازن پیدا کروں کہ سنت بھی نہ چھوٹے اور والدین کی نافرمانی بھی نہ ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک مشت کے بقدر داڑھی رکھنا شریعت کا لازمی حکم ہے ، جس کے مقابلے میں کسی کی بھی اطاعت شرعا جائز نہیں ہے ، اگرچہ وہ والدین ہی کیوں نہ ہوں ، لہذا صورت مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ وہ شریعت کے حکم کو مقدم رکھے اور والدین کو اس بابت سمجھانے کی کوشش کرے ، لیکن اگر اس کے باوجود وہ نہ مانیں تو ان کی ناراضگی کی وجہ سے سائل گناہ گار نہ ہوگا ، تاہم اس کے باوجود ان کے ادب و احترام اور خدمت میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دے ، بلکہ اللہ رب العزت سے ان کی ہدایت کی دعا کرتا رہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تفسير ابن كثير : النبي أولى بالمؤمنين من أنفسهم وأزواجه أمهاتهم وأولوا الأرحام بعضهم أولى ببعض في كتاب الله من المؤمنين والمهاجرين إلا أن تفعلوا إلى أوليآئكم معروفا كان ذلك في الكتاب مسطورا .
علم الله تعالى شفقة رسوله صلى الله عليه وسلم على أمته ونصحته لهم، فجعله أولى بهم من أنفسهم، وحكمه فيهم مقدم على اختيارهم لأنفسهم، كما قال تعالى: {فلا وربك لا يؤمنون حتى يحكموك فيما شجر بينهم ثم لا يجدوا في أنفسهم حرجا مما قضيت ويسلموا تسليما}، وفي الصحيح: «والذي نفسي بيده لايؤمن أحدكم حتى أكون أحب إليه من نفسه وماله وولده والناس أجمعين». وفي الصحيح أيضا أن عمر رضي الله عنه: يا رسول الله، والله لأنت أحب إلي من كل شيء إلا من نفسي، فقال صلى الله عليه وسلم: «لا يا عمر حتى أكون أحب إليك من نفسك» فقال: يا رسول الله والله لأنت أحب إلي من كل شيء حتى من نفسي، فقال صلى الله عليه وسلم: «الآن يا عمر»؛ ( سورة الاحزاب ، ج : 2 ، ص : 82 ، ط : دار القرآن الكريم، بيروت)
وفي سنن الترمذي : عن ابن عمر، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "السمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره ما لم يؤمر بمعصية، فإن أمر بمعصية، فلا سمع عليه ولا طاعة . (باب ما جاء لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق )"
وفي عمدة القاري : فأما الآن فلا يجوز للمصلي إذا دعت أمه أو غيرها أن يقطع صلاته لقوله صلى الله عليه وسلم - " لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق " وحق الله عز وجل الذي شرع فيه آكد من حق الأبوين حتى يفرع منه لكن العلماء يستحبون أن يخفف صلاته ويجيب أبويه وقال صاحب التوضيح وصرح أصحابنا فقالوا من خصائص النبي صلى الله عليه وسلم - أنه لو دعا إنسانا وهو في الصلاة وجب عليه الإجابة ولا تبطل صلاته الخ .( كتاب التطوع ، باب ، ج : 7 ، ص : 282 ، ط : إدارة الطباعة المنيرية )
وفي الدر المختار : وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم فتح . وقال تحته في الشامية : (قوله: وأما الأخذ منها إلخ) بهذا وفق في الفتح بين ما مر وبين ما في الصحيحين عن ابن عمر عنه صلى الله عليه وسلم «أحفوا الشوارب واعفوا اللحية» قال: لأنه صح عن ابن عمر راوي هذا الحديث أنه كان يأخذ الفاضل عن القبضة، (الي قوله ) وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد اهـ ملخصا . ( كتاب الصوم ، باب ما يفسد الصوم ، ج : 2 ، ص : 418 ، ط : ايچ ایم سعید کمپنی)
وفيه ايضا : وأخذ أطراف اللحية والسنة فيها القبضة. وفيه: قطعت شعر رأسها أثمت ولعنت زاد في البزازية وإن بإذن الزوج لأنه لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق، ولذا يحرم على الرجل قطع لحيته، والمعنى المؤثر التشبه بالرجال اهـ ( كتاب الحضر والاباحة ، فصل في البيع ، ج : 6 ، ص : 407 ، ط : ايچ ایم سعید کمپنی )
وفي الفتح : ( قوله: وهو) أي القدر المسنون في اللحية (القبضة) بضم القاف، (الي قوله )وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد ، ( كتاب الصوم ، باب ما يوجب القضا ، ج : 2 ، ص : 347-348 ، ط : رشيديه )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسلام الدین مسرور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96807کی تصدیق کریں
0     62
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 1
  • ناجائز امور میں والدین کی اطاعت کاحکم؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات