والدین کے حقوق

عورت کا دوسری شادی کے بعد پہلے شوہر کی اولاد سے نفقہ کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
96377
| تاریخ :
2026-06-13
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

عورت کا دوسری شادی کے بعد پہلے شوہر کی اولاد سے نفقہ کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم مفتی صاحب!

ایک عورت کی اپنے پہلے شوہر سے طلاق ہو گئی۔ اس عورت کے پہلے شوہر سے چار بیٹے ہیں جو بالغ ہیں اور فوج و پولیس میں ملازمت کرتے ہیں۔ بعد ازاں اس عورت نے دوسرے شخص سے نکاح کر لیا۔ دوسرے شوہر سے اس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

اب یہ عورت اپنے چاروں بیٹوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسے ماہانہ نان و نفقہ اور خرچہ دیا کریں، کیونکہ ان کے نزدیک اولاد پر ماں کا خرچہ فرض ہے۔

جبکہ بیٹوں کا کہنا ہے کہ چونکہ والدہ نے دوسری شادی کر لی ہے اور وہ اپنے شوہر کے نکاح میں ہیں، اس لیے اب ان کا نان و نفقہ شوہر کے ذمہ ہے، بیٹوں کے ذمہ نہیں۔ البتہ اپنے والد کا خرچہ، جو ان کے ساتھ رہتے ہیں، وہ وہی برداشت کریں گے ماں کا نہیں ۔

شرعی رہنمائی فرمائیے کہ:


قرآن و سنت اور فقہ کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

جزاکم اللہ خیرا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت کے نکاح ہونے کے بعد اس کے نان ونفقہ کی پوری ذمہ داری شرعا شوہر پر لازم ہوتی ہے، لہذا مذکورہ عورت کی جب دوسری جگہ شادی ہوگئی تو اس کا نان ونفقہ کی ذمہ داری بھی اب اس شوہر پر عائد ہو‏تی ہے، لہذا اس کے لئے پہلے شوہر کی اولاد سے نان ونفقہ کےخرچے کا مطالبہ کرنے کی شرعا اجازت نہیں ہے۔
البتہ اگر اولاد اپنی جانب سے والدہ سے کچھ معاونت کرنا چاہیں، تو کر سکتے ہیں، اور اس کا انہیں اہتمام بھی چاہئے، کہ وہ اس کی اولاد ہی ہے۔
لیکن دوسرا شوہر اگر فی الحال تنگدستی کی وجہ سے مذکورہ عورت کے نان ونفقہ پر قدرت نہ رکھتا ہو، اور نہ اس عورت کے پاس اس قدر مال ہو کہ وہ اپنے خرچے خود برداشت کر سکے، تو ایسی صورت میں والدہ اولاد سے اپنے خرچ اخراجات کا مطالبہ کر سکتی ہے، اور اولاد پر بھی حسب استطاعت اپنی ماں کی معاونت کرنا لازم ہوگا۔ البتہ اگر یہ اخراجات اولاد دوسرے شوہر کے کہنے پر اٹھائے گی تو یہ اخراجات دوسرے شوہر کے ذمہ قرض ہوگا، جس کو لوٹانا اس پر لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قوله تعالى: الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ. إلخ (سورة النساء: 34)
وفي تفسير ابن عباس رضي الله عنهما: {وَبِمَآ أَنْفَقُواْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ} يَعْنِي بِالْمهْرِ وَالنَّفقَة الَّتِي عَلَيْهِم دونهن. إلخ (سورة النساء: 34، ص: 84، ط: دار الكتب العلمية)
وفي أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى: {وبما أنفقوا من أموالهم} منتظم للمهر والنفقة؛ لأنهما جميعا مما يلزم الزوج لها. اه (أحكام سورة النساء، باب ما يجب على المرأة من طاعة زوجها، ج: 6، ص: 236، ط: دار الكتب العلمية)
وفي الصحيح للإمام البخاري: عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله ‘ قال: >خير الصدقة ما كان عن ظهر غنى، وابدأ بمن تعول<. اه (كتاب النفقات، باب وجوب النفقة على الأهل والعيال، ج: 7، ص: 63، ح: 5356، ط: السلطانية)
وفي جامع الترمذي: (في آخر حديث) >ألا إن لكم على نساءكم حقا، ولنسائكم عليكم حقا، فأما حقكم على نساءكم فلا يوطئن فرشكم من تكرهون ولا يأذن في بيوتكم لمن تكرهون. ألا وحقهن عليكم أن تحسنوا إليهن في كسوتهن وطعامهن<. اه (أبواب الرضاع عن رسول الله ‘، باب ما جاء في حق المرأة على زوجها، ج: 2، ص: 455، ح: 1163، ط: دار الغرب الإسلامي)
وفي المبسوط للإمام السرخسي: (قال) رضي الله عنه: اعلم بأن نفقة الغير تجب بأسباب منها الزوجية، ومنها الملك، ومنها النسب، وهذا الباب لبيان نفقة الزوجات. والأصل فيه قوله تعالى {وعلى المولود له رزقهن وكسوتهن بالمعروف} [البقرة: 233]، وقال الله تعالى: {وبما أنفقوا من أموالهم} [النساء: 34]، وقال الله تعالى: {أسكنوهن من حيث سكنتم من وجدكم} [الطلاق: 6] معناه: أسكنوهن من حيث سكنتم وأنفقوا عليهن من وجدكم. وقال صلى الله عليه وسلم: >أوصيكم بالنساء خيرا؛ فإنهن عندكم عوان، اتخذتموهن بأمانة الله، واستحللتم فروجهن بكلمة الله، وإن لكم عليهن أن لا يوطئن فرشكم أحدا، وأن لا يأذن في بيوتكم لأحد تكرهونه، فإذا فعلن ذلك فاضربوهن ضربا غير مبرح، وإن لهن عليكم نفقتهن، وكسوتهن بالمعروف< وقال صلى الله عليه وسلم لهند: >خذي من مال أبي سفيان رضي الله عنه ما يكفيك وولدك بالمعروف<. ولأنها محبوسة لحق الزوج ومفرغة نفسها له فتستوجب الكفاية عليه في مال. كالعامل على الصدقات لما فرغ نفسه لعمل المساكين استوجب كفايته في مالهم، والقاضي لما فرغ نفسه لعمله للمسلمين استوجب الكفاية في مالهم. إلخ (كتاب النكاح، باب النفقة، ج: 5، ص: 180-181، ط: دار المعرفة)
وفي البدائع: وقوله تعالى {أن اشكر لي ولوالديك} [لقمان: 14] والشكر للوالدين هو المكافأة لهما، أمر سبحانه وتعالى الولد أن يكافئ لهما ويجازي بعض ما كان منهما إليه من التربية والبر والعطف عليه والوقاية من كل شر ومكروه، وذلك عند عجزهما عن القيام بأمر أنفسهما والحوائج لهما، وإدرار النفقة عليهما حال عجزهما وحاجتهما من باب شكر النعمة فكان واجبا. إلخ (كتاب النفقة، فصل في نفقة الأقارب، ج: 4، ص: 30، ط: دار الكتب العلمية)
وفي الدر المختار: (و) تجب (على موسر) ولو صغيرا (يسار الفطرة) على الأرجح،+ ورجح الزيلعي والكمال إنفاق فاضل كسبه (إلى قوله:) (النفقة لأصوله). إلخ
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله لأصوله) إلا الأم المتزوجة فإن نفقتها على الزوج كالبنت المراهقة إذا زوجها أبوها. وقدمنا أن الزوج لو كان معسرا فإن الابن يؤمر بأن يقرضها ثم يرجع عليه إذا أيسر؛ لأن الزوج المعسر كالميت كما صرح به في الذخيرة بحر. والحاصل أن الأم إذا كان لها زوج تجب نفقتها على زوجها لا على ابنها. وهذا لو كان الزوج غير أبيه كما صرح به في الذخيرة. إلخ
(كتاب النكاح، باب النفقة، مطلب في نفقة الأصول، ج: 3، ص: 221-623، ط: ايچ ايم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فخرالاسلام امیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96377کی تصدیق کریں
1     74
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 1
  • ناجائز امور میں والدین کی اطاعت کاحکم؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات