والدین کے حقوق

طلاق کی وجہ سے الگ ہونےپر والد کا بیٹے کو والدہ سے ملنے سے منع کرنا

فتوی نمبر :
95699
| تاریخ :
2026-05-25
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

طلاق کی وجہ سے الگ ہونےپر والد کا بیٹے کو والدہ سے ملنے سے منع کرنا

السلام علیکم،میرے والدین کی طلاق میرے بچپن میں ہوگئی تھی۔ میری پرورش میرے والد نے کی اور میری والدہ سے میرا رابطہ محدود رہا۔میرے والد نے دوسری شادی کرلی، ان کا اپنا گھر ہے، لیکن مالی طور پر وہ مجھ پر انحصار کرتے ہیں میری والدہ نے دوبارہ شادی نہیں کی۔ وہ میری خالہ کے ساتھ رہتی ہیں، جن کے بیٹے گھر کے اخراجات اٹھاتے ہیں۔ میری خالہ نے مجھ سے کہا ہے کہ میں اپنی والدہ کو اپنے ساتھ رکھوں اور ان کے لیے الگ گھر کا انتظام کروں۔
میرے والد اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ اب ان کی بیوی نہیں رہیں، اس لیے میری ان کے بارے میں کوئی ذمہ داری نہیں بنتی۔ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ میں اور میری اہلیہ انہی کے ساتھ رہیں، اور اگر میں اپنی والدہ سے ملوں یا ان کی مدد کروں تو وہ شدید ناراض ہوتے ہیں۔
سوالات:میری والدہ کے بارے میں میری مالی اور خدمت کی ذمہ داریاں شرعاً کیا ہیں؟ کیا طلاق یا بچپن کی کفالت کی صورتحال میری ذمہ داری کو ختم کردیتی ہے؟
اگر میرے والد مجھے اپنی والدہ کی مدد کرنے یا انہیں اپنے ساتھ رکھنے سے منع کریں تو کیا مجھ پر ان کی اطاعت لازم ہے؟
کیا میں ان کی ناراضی کے باوجود اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لیے الگ رہائش اختیار کرسکتا ہوں؟
کیا مجھ پر اپنی خالہ کے لیے کسی مالی معاوضے کی بھی ذمہ داری ہے؟
میں اپنی والدہ سے جذباتی قربت محسوس نہیں کرتا، لیکن اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ میرا شرعی فرض کیا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اسلام میں والدین کا بہت بڑا مقام ہے اور انسان پر بیک وقت والدین میں سے ہر ایک کی خدمت واطاعت لازم وضروری ہوتی ہے، اور دانستہ کسی بھی قسم کی نافرمانی یا معمولی سی تکلیف دینا گناہ کبیرہ ہے، البتہ سائل کی والد کا یہ کہنا کہ کہ سائل کی والدہ چونکہ فی الوقت سائل کے والد کی نکاح میں نہیں اس لیے اس کی دیکھ بال اور معاونت بیٹے ہونے کے باوجود سائل پر لازم نہیں قطعاً غلط ہے، سائل کے والد کے ساتھ رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے اگرچہ وہ سابقہ بیوی کے نان ونفقہ کے ذمہ دار نہیں لیکن بیٹے ہونے کے ناطے والد کی طرح والدہ کی دیکھ بال اور نان ونفقہ کی بنیادی اخراجات سائل کے ذمہ لازم ہونگے، بشرطیکہ ان کے پاس اپنے اخراجات پورا کرنے کے کوئی ذرائع موجود نہ ہو،لہذا سائل کو چاہئے کہ حکمت کے ساتھ اپنے والد کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے حسبِ وسعت والدہ کی بنیادی اخراجات پورا کرنے اور اس کی دیکھ بال کی بھی فکر کرے تاکہ اس کی حق تلفی نہ ہو، اور کسی ایک کی خوشنودی کے لیے دوسرے کی دل آزاری کا ارتکا ب سے بھی بچا جاسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: قال: ويجبر الولد الموسر على نفقة الأبوين المعسرين مسلمين كانا، أو ذميين قدرا على الكسب، أو لم يقدرا (الفصل الخامس في نفقة ذوي الأرحام،ج:1،ص:564،مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفیہ ایضاً: والأم إذا كانت فقيرة فإنه يلزم الابن نفقتها، وإن كان معسرا، أو هي غير زمنة، وإذا كان الابن يقدر على نفقة أحد أبويه، ولا يقدر عليهما جميعا فالأم أحق الخ(الفصل الخامس في نفقة ذوي الأرحام،ج:1،ص:565،مط:مکتبہ ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95699کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 1
  • ناجائز امور میں والدین کی اطاعت کاحکم؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات