ایک شخص نے سرکاری/پی اے ایف بیس کی حدود میں ایک کاروبار شروع کرنے کا ارادہ کیا۔ کاروبار کے آغاز کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے بطور رشوت دینا پڑے۔ چونکہ اس کے پاس اتنی رقم موجود نہ تھی، اس نے دو افراد کو شراکت کی دعوت دی۔ ایک شخص نے 10 لاکھ روپے لگائے اور اپنے لیے 10 فیصد حصہ مقرر کیا، جبکہ دوسرے نے 25 لاکھ روپے لگائے اور 25 فیصد حصہ مقرر کیا۔ یہ بھی طے پایا کہ کاروبار ایک شریک چلائے گا اور اس کی تنخواہ نفع میں حصے سے الگ 60 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔
کچھ عرصہ کاروبار چلتا رہا، پھر کورونا وبا کے دوران بیس کا گیٹ عام لوگوں کے لیے بند ہوگیا، جس کی وجہ سے کاروبار تقریباً معطل ہوگیا۔ اس کے بعد آمدنی اتنی بھی نہ رہی کہ باقاعدگی سے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے ہوسکیں۔ بعض اوقات دو دو ماہ بعد تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں۔ کاروبار فروخت کرنے کی بھی بہت کوشش کی گئی، لیکن بیس کے اندر ہونے اور طویل عرصہ بند پڑے رہنے کی وجہ سے کوئی خریدار نہ ملا۔
مزید یہ کہ فرنیچر، کراکری، کچن کا سامان اور دیگر کاروباری اثاثے زیادہ تر اسی شریک نے اپنی ذاتی رقم سے خرید کر لگائے جو کاروبار چلا رہا ہے، اور اس نے اپنی محنت اور سرمایہ بھی کافی مقدار میں صرف کیا ہے۔
اب وہ دونوں افراد جنہوں نے ابتدا میں سرمایہ لگایا تھا، مسلسل اپنے پیسے واپس مانگ رہے ہیں اور کاروبار چلانے والے شریک پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
دریافت طلب امر یہ ہے کہ:
کاروبار میں جو نقصان ہوا، وہ صرف کاروبار چلانے والے شریک کے ذمہ ہوگا یا تمام شرکاء اپنے اپنے سرمایہ کے تناسب سے نقصان برداشت کریں گے؟
کیا کاروبار چلانے والا شریک شرعاً ان دونوں سرمایہ لگانے والوں کا مقروض شمار ہوگا؟
جبکہ کاروبار اب بھی موجود ہے اور ختم نہیں ہوا، لیکن منافع نہیں آرہا، تو ایسی صورت میں شرعی حکم کیا ہے؟
سائل نے شرکاء کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی کاپی اوراس کاروبارمیں ہونے والے نقصان کی تفصیلات بیان نہیں کی تاکہ اس کے مطابق جواب دیاجاسکتا،تاہم اصولی حکم یہ ہے کہ شرکت کی صورت میں منافع باہمی معاہدےمیں طے شدہ تناسب کے مطابق تقسیم ہوتا ہے، جبکہ نقصان سرمایہ کے تناسب سے تمام شرکاء پر آتا ہے۔لہذاصورتِ مسئولہ میں اگر ابتداءً تینوں افراد نے کاروبار میں سرمایہ لگاکر باہمی رضامندی سے شرکت قائم کی تھی،توکاروبار میں ہونے والاحقیقی نقصان صرف کاروبار چلانے والے شریک کے ذمہ ڈالنادرست نہیں ہوگا، بلکہ ہر شریک اپنے سرمایہ کے بقدر نقصان برداشت کرے گا۔بشرطیکہ اس میں کاربارچلانے والے کی جانب سے کوئی کوتاہی نہ پائی گئی ہو۔البتہ اگراب تمام شرکاء کاروبار ختم کرنے پر متفق ہوں تو موجودہ اثاثوں کی مالیت لگا کر نفع یا نقصان کے حساب سےتصفیہ کرکے سرمایہ تقسیم کرلیاجائے۔لیکن کسی ایک شریک کوتمام نقصان کاذمہ دارقراردیکردیگرشرکاء کااپنی کل سرمایہ کاری کی رقم کی واپسی کامطالبہ کرنادرست نہیں ،جس احترازلازم ہے۔
کمافی مجلة الأحكام العدلية: المادة (1369) الضرر والخسارة التي تحصل بلا تعد ولا تقصير تقسم في كل حال بنسبة مقدار رءوس الأموال , وإذا شرط خلاف ذلك فلا يعتبر.(مجلة الأحكام العدلية (ص: 263) نور محمد، كارخانه تجارتِ كتب، آرام باغ، كراتشي)
وفي درر الحكام في شرح مجلة الأحكام : الضرر والخسارة التي تحصل بلا تعد ولا تقصير تقسم في كل حال أي أنه لو شرط خلاف ذلك سواء في الشركة الصحيحة أو الفاسدة، بنسبة مقدار رءوس الأموال وإذا شرط انقسامها على وجه آخر فلا يعتبر أي أن شرط تقسيم الوضيعة والخسارة على وجه آخر باطل حيث قد ورد في الحديث الشريف «الربح على ما شرطا والوضيعة على قدر المالين» (مجمع الأنهر) من غير فصل بين التساوي والتفاضل (الدر المنتقى) .(درر الحكام في شرح مجلة الأحكام(389/3)الناشر: دار الجيل)
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0