مسائل قربانی

حج میں حکومت کی طرف سے ہونے والی قربانی میں عید کی واجب قربانی کی نیت کرنا

فتوی نمبر :
95190
| تاریخ :
2026-05-11
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

حج میں حکومت کی طرف سے ہونے والی قربانی میں عید کی واجب قربانی کی نیت کرنا

میں ایک پاکستانی حاجی ہوں اور حکومت پاکستان کی طرف سے جو حج کا انتظام کیا گیا ہے اُس میں میں حج پر جا رہا ہوں۔ اس دفعہ حکومت پاکستان نے جو حج کی قربانی ہوتی ہے اس کو دم شکر کہتے ہیں اس کے پیسے لازمی کر دیے ہیں لیکن میں پرائیویٹ قربانی کا انتظام بھی وہاں پر کروا چکا ہوں دم شکر کے حوالے سے تو معلوم یہ کرنا تھا کہ جو حکومت نے پیسے لیے ہیں مینڈیٹری کے نام پہ اس کو عید الاضحی کی قربانی میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے؟ شریعت اس میں کیا حکم دیتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں، صورتِ مسئولہ میں قربانی کا جانور ذبح کیے جانے سے پہلے پہلے اضحیہ( عید کی قربانی) کی نیت کی جا سکتی ہے۔ چنانچہ حکومت والے جو جانور سائل کی طرف سے ذبح کریں گے، وہ سائل کی طرف سےعید کی قربانی کی نیت کرنے پر شرعاً بھی عید کی قربانی شمار ہوگی، البتہ جانور کے ذبح ہونے سے قبل اگر قربانی کی نیت نہ ہو تو اس کے بعد نیت کی تبدیلی شرعاً معتبر نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية: إذا وكل في أداء الزكاة أجزأته النية عند الدفع إلى الوكيل فإن لم ينو عند التوكيل ونوى عند دفع الوكيل جاز كذا في الجوهرة النيرة وتعتبر نية الموكل في الزكاة دون الوكيل كذا في معراج الدراية فلو دفع الزكاة إلى رجل وأمره أن يدفع إلى الفقراء فدفع، ولم ينو عند الدفع جاز.
ولو دفعها إلى الذمي ليدفعها إلى الفقراء جاز لوجود النية من الآمر هكذا في محيط السرخسي فإن تجدد للموكل نية أخرى بعد الدفع إلى الوكيل قبل دفع الوكيل إلى الفقير كان عما نوى أخيرا حتى لو دفع إليه دراهم يتصدق بها عن زكاة ماله فلم يدفع المأمور حتى نوى الآمر أن يكون عن نذره وقعت عن ذلك كذا في السراج الوهاج.
ولو قال إن دخلت هذه الدار فلله علي أن أتصدق بهذه المائة فدخل وهو ينوي عند الدخول أن يتصدق بها عن الزكاة لم يجزئه عن الزكاة كذا في محيط السرخسي. وإذا هلكت الوديعة عند المودع فدفع القيمة إلى صاحبها وهو فقير لدفع الخصومة يريد به الزكاة لا يجزيه كذا في فتاوى قاضي خان في فصل أداء الزكاة.
وإذا دفع إلى الفقير بلا نية ثم نواه عن الزكاة فإن كان المال قائما في يد الفقير أجزأه، وإلا فلا كذا في معراج الدراية والزاهدي والبحر الرائق والعيني وشرح الهداية.رجل أدى زكاة غيره عن مال ذلك الغير فأجازه المالك فإن كان المال قائما في يد الفقير جاز، وإلا فلا كذا في السراجية.» الخ( کتاب الزکوٰۃ الباب الاول ج:1 ص:171 ط: دار الفكر۔بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95190کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات