حاجی حضرات حج کی قربانی وہاں ادا کرتے ہیں , کیا یہاں پر بھی اُنکی قربانی کرنی پڑیگی ؟
جو حجاجِ کرام حج قران یا حج تمتع کی ادائیگی کرتے ہیں ، تو ان کے ذمہ دمِ شکرکے طورپر حدودِ حرم میں قربانی کرنالازم ہے ، اس لئے دورانِ حج کی جانے والی قربانی دمِ شکرکہلاتی ہے ، جو واجب قربانی کے علاوہ ہوتی ہے ، البتہ جوحجاج کرام وہاں مکہ مکرمہ میں پندرہ یا اس سے زائد دن قیام کریں ، اور وہ صاحبِ نصاب بھی ہوں ، تواس پر دمِ شکرکے علاوہ الگ قربانی بھی واجب ہوگی ، جس کی ادائیگی خواہ وہاں کریں یا یہاں ان کی طرف سے قربانی کی جائے ، تاہم جو حجاجِ کرام وہاں پندرہ دن سے کم قیام کریں، یا وہ صاحبِ نصاب نہ ہوں تو ان کے ذمہ حج میں کی جانے والی قربانی (دم شکر) کے علاوہ کوئی اور قربانی لازم نہیں۔