والدین کے حقوق

والدین کا ایک بیٹے سے دوسرے بیٹے کا گھر تعمیر کرنے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
95101
| تاریخ :
2026-05-09
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والدین کا ایک بیٹے سے دوسرے بیٹے کا گھر تعمیر کرنے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میری پانچ بچیاں اور ایک شیرخوار بچہ ہے ،ہم چار بھائی ہیں سب سے چھوٹے کی شادی نہیں ہوئی والدین نے ابھی تک نہ تو مکان اور نہ تو زمین وغیرہ تقسیم کی ہے مجھے دوسرے بھائی کی شادی کے بعد الگ کر دیا میں اس کے باوجود انہیں ماہانہ دس ہزار تک خدمت کرتا ہوں ، سوال یہ ہے کہ وہ بڑی رقم چھوٹے بھائی کے مکان کے لئے مانگ رہے ہیں جبکہ میرا اپنا مکان زاتی طور پر ہے ہی نہیں نہ دینے پر وہ مجھ سے ناراض ہیں کیا ان کی یہ ناراضگی میرے لئے آخرت میں عزاب کا باعث بنے گی جبکہ میرا اپنا مکان بچیوں کی پڑھائی اور پھر ان کی شادیاں سب میری زمعہ داری میں ہیں زاتی طور پر میں ان کی جانی مالی خدمات کرتا رہا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل اپنے ضروری اخراجات، بچوں کی تعلیم و پرورش اور مستقبل کی ضروری ذمہ داریوں کے باعث مذکورہ بڑی رقم دینے کی استطاعت نہ رکھتا ہو،تو چھوٹے بھائی کے مکان کے لیے رقم دینا اس پر شرعاً لازم نہیں، لہٰذا صرف رقم نہ دینے کی وجہ سے والدین کی ناراضی سے سائل گناہ گار نہیں ہوگا۔ البتہ والدین کی دل آزاری سے بچتے ہوئے حسبِ استطاعت ان کی مالی و جسمانی خدمت اور حسنِ سلوک جاری رکھنا لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95101کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 1
  • ناجائز امور میں والدین کی اطاعت کاحکم؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات