مسائل قربانی

مشترکہ رہائش میں کس پر قربانی لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
94698
| تاریخ :
2026-04-28
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

مشترکہ رہائش میں کس پر قربانی لازم ہوگی؟

اسلام علیکم ۔۔
اللہ تعالیٰ میرے مدرسے کے تمام اساتذہ کرام کو امان میں رکھے ۔آمین۔
میرا نام عزت اللہ ہے اور میں نے الحمد للّٰہ جامعہ بنوریہ میں درجہ رابعہ تک پڑھا ہے ۔
آپ مفتیان کرام سے سوال یہ ہے کہ میرے والد صاحب وفات پا گئے
اب ہم 6 بھا ئی ہیں جس میں 4 شادی شدہ ہیں اور 2 شادی شدہ نہیں ہیں ۔اور ہم اکٹھے ایک ہی گھر میں رہتے ہیں کاروبار بھی ایک ہے
کیا ہم پر 6 قربانی واجب ہیں یا 4 یا 1 ۔
براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔
وسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قربانی کے وجوب کے لیے عاقل، بالغ، مسلمان اور مقیم ہونے کے ساتھ ساتھ صاحبِ نصاب ہونا بھی ضروری ہے، یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا (87.4875 گرام) یا ساڑھے باون تولہ چاندی (612.4125 گرام) یا ان کی قیمت کے برابر رقم موجود ہو۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر سائل اور اس کے بھائیوں میں سے ہر ایک کی ملکیت میں اتنی مالیت موجود ہو جو نصاب کو پہنچ جائے، یا جس ترکہ اور کاروبار میں وہ شریک ہیں اس میں ہر ایک کا حصہ نصاب کے بقدر ہو اور انہوں نے باہمی رضامندی سے اس کاروبار کو مشترکہ چلانے پر اتفاق کیا ہو تو ایسی صورت میں اگرچہ ان سب کی رہائش مشترکہ گھر میں ہو تب بھی ہر ایک پر علیحدہ علیحدہ قربانی واجب ہوگی، اور سب کی طرف سے ایک مشترکہ قربانی کافی نہ ہوگی۔ البتہ اگر سائل اور اس کے بھائیوں میں سے کسی ایک کی ملکیت میں بقدر نصاب مالیت موجود نہ ہو، اور نہ ہی مشترکہ کاروبار میں اس کا حصہ نصاب کو پہنچتا ہو، تو ایسی صورت میں کسی پر بھی قربانی واجب نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع : ومنها الغنى لما روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال { : من وجد سعة فليضح } شرط عليه الصلاة والسلام السعة وهي الغنى ولأنا أوجبناها بمطلق المال ومن الجائز أن يستغرق الواجب جميع ماله فيؤدي إلى الحرج فلا بد من اعتبار الغنى وهو أن يكون في ملكه مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء تبلغ قيمته ذلك سوى مسكنه وما يتأثث به وكسوته وخادمه وفرسه وسلاحه وما لا يستغني عنه وهو نصاب صدقة الفطر ، وقد ذكرناه وما يتصل به من المسائل في صدقة الفطر . (ج 10 ص 254 فصل فی شرائط وجوب فی الاضحیۃ)
وفی الفتاوی الھندیۃ: والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك (ج5 ص 292)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94698کی تصدیق کریں
0     62
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات