السلام علیکم مفتی صاحب،
گزارش ہے کہ ہم تین بہنیں ہیں۔ میں الحمدللہ شرعی پردہ کرتی ہوں اور دین کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ میرے ایک چچا (جو کہ شرعی محرم ہیں) انہوں نے میری ایک بہن کے ساتھ انتہائی غلط اور ناپاکی کی حرکت (زیادتی) کی ہے۔ اس سنگین واقعے کے بعد ہمیں ان سے اپنی عزت اور جان کا شدید خطرہ محسوس ہوتا ہے۔
کیا ایسی صورتحال میں، جبکہ وہ محرم ہیں، میں ان سے بھی ویسا ہی مکمل پردہ کر سکتی ہوں جیسا غیر محرم سے کیا جاتا ہے؟ کیا اپنی حفاظت کی خاطر ان کے سامنے نہ آنا اور ان سے قطع تعلق کر لینا گناہ تو نہیں ہوگا؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ واقعے کی بنا پر سائلہ کو اپنے چچا سے اپنی عزت و عصمت محفوظ نہ ہونے کا اندیشہ ہو تو سائلہ کے لیے محرم ہونے کے باوجود اپنے خبیث الطبع چچا سے غیر محارم کی طرح مکمل پردہ کرنا نہ صرف جائز، بلکہ لازم و ضروری ہوگا۔ اسی طرح اپنی عزت، عصمت، جان و آبرو کی حفاظت کی خاطر اپنے چچا سے میل جول ترک کرنا قطعِ رحمی میں شمار ہو کر گناہ کا باعث نہ ہوگا، بلکہ سائلہ کے لیے شرعاً اس کی اجازت ہے۔
کما فی البحر الرائق: والمراد إذا لم تکن محرمًا؛ لأن المحرم بسبیل منہا، إلا إذا خاف علی نفسہ أو علیہا الشہوۃ، فحینئذٍ لا یمسہا ولا ینظر إلیہا ولا یخلو بہا، لقولہ علیہ السلام: ’’العینان یزنیان وزناہما النظر، والیدان تزنیان وزناہما البطش، والرجلان یزنیان وزناہما المشي، والفرج یصدق ذٰلک أو یکذبہ‘‘۔ فکان في کل واحد منہما زنًا، والزنا محرم بجمیع أنواعہ، وحرمۃ الزنا بالمحارم أشد وأغلظ، فیجتنب الکل. (کتاب الکراہیۃ / فصل في النظر واللمس ۸؍۳۵۶ زکریا، وکذا في الفتاویٰ الہندیۃ / الباب الثامن ۵؍۳۲۸ زکریا)
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 1غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0