السلام علیکم ورحمۃ اللہ، تبلیغی سفر کے بارے میں مسئلہ دریافت کرنا ہے، ایک تبلیغی جماعت ہے جن کی تشکیل ہوئی ہے کراچی شہر میں، 25 دن کی تشکیل ہے، آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ یہ پوری نماز کراچی شہر میں کہاں سے شروع کرے ؟ کراچی کی حدود داخل ہوتے ہی پوری نماز پڑھے یا کراچی کا جو مرکز ہے ، وہاں پوری نماز پڑھنا شروع کریں میاں جس مسجد میں ہم جا رہے جو مقام ہے وہاں سے پوری نماز شروع کریں۔ جزاکم اللہ خیرا
صورتِ مسئولہ میں چونکہ مذکورہ جماعت کراچی شہر میں پندرہ دن قیام کی نیت سے داخل ہوئی ہے، اس لیے کراچی کی حدود میں داخل ہوتے ہی وہ شرعاً مقیم شمار ہوگی، لہٰذا حدودِ کراچی میں داخل ہونے کے بعد جہاں بھی قیام کرے، وہاں مکمل نماز (چار رکعت) ادا کرے گی؛ اس کے لیے مرکز یا کسی مخصوص مسجد تک پہنچنا شرط نہیں۔
کما في الهندية: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوى الاقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر یوما أو أكثر كذا في الهداية اھ (۱/۱۳۹)
وفى حاشية ابن عابدين: تحت (قوله من خرج من عمارة موضع إقامته) أراد بالعمارة ما يشمل بيوت الأخبية لأن بها عمارة موضعها. (إلی قوله) وأشار إلى أنه يشترط مفارقة ما كان من توابع موضع الإقامة كربض المصر وهو ما حول المدينة من بيوت ومساكن فإنه في حكم المصر اھ (2/ 121)
وفى الدر المختار: (من خرج من عمارة موضع إقامته) من جانب خروجه وإن لم يجاوز من الجانب الآخر اھ (2/ 121) ۔
وفيه ايضا: (بموضع) واحد (صالح لها) من مصر أو قرية أو صحراء اھ(2/ 125)۔
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله صالح لها) هذا إن سار ثلاثة أيام وإلا فتصح ولو في المفازة اھ (2/ 125)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4مسافتِ سفر پر واقع ، جائے ملازمت پر ، کم از کم پندرہ دن ایک بار بھی قیام نہ کرنے کی صورت میں قصر کا حکم
یونیکوڈ نماز قصر 0