کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میراوطنِ اقامت کراچی ہے، لیکن میرا حیدر آباد جانا ہو کسی کام سے ، اور میں نے حیدرآباد میں پندر دن اقامت کی نیت کی، لیکن دس دن گزرنے کے بعد پھر میں کسی کام کی وجہ سے حیدرآباد سے ایک دن کے لۓ آگے ٹنڈوالہیار شہر جاتا ہوں، جو کہ تیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے، پھر اگلے دن میں واپس حیدرآباد آیا اور مزید چار دن ٹھہرنے کی نیت ہے ، تو سوال یہ ہے کہ ٹنڈوالہیار میں ایک دن قیام کے اور حیدرآباد میں واپس چار دن کے دوران میں مقیم رہوں گا یا مسافر ؟
سائل نے جب حیدرآباد میں پندرہ دن قیام کی نیت کی تو وہ مقیم بن گیا ، اگر چہ اس کو ایک ساتھ پورے پندرہ دن وہاں ٹھہرنے کی نوبت نہ آئی ہو ، نیز جب سائل نے گیارہویں دن ٹنڈوالہیار کاسفر کیا تو چونکہ وہ شرعی مسافتِ سفر سے کم فاصلہ پر واقع ہے، اس لۓ اس سفر کی وجہ سے پہلے حکم پر کوئی فرق نہیں پڑا، بلکہ ٹنڈوالہیار میں اور واپسی آکر دوبارہ حیدرآباد میں نماز پوری پڑھنالازم ہے ۔
فی الدر المختار: ويبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي و) بإنشاء (السفر) اھ (2/ 132)۔
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله وبإنشاء السفر) أي منه وكذا من غيره إذا لم يمر فيه عليه قبل سير مدة السفر اھ (2/ 132)۔
وفي شرح اللباب: (وإذا نوى المسافر أن يقيم بمكة ومنى خمسة عشر يوماً لم يتم الصلاة): لأن اعتبار النية في موضعين يقتضي اعتبارها في مواضع وهو ممتنع؛ لأن السفر لا يعزى عنه، إلا إذا نوى أن يقيم بالليل في إحداهما فيصير مقيماً بدخوله فيه؛ لأن إقامة المرء تضاف إلى مبيته.هداية اھ (108/1 )۔
وفي الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: الثالث أن يكون الموضع واحداً غير متعدد: فلو نوى الإقامة خمسة عشر يوماً ببلدتين مستقلتين كمكة ومنى، لم تصح نيته ويقصر؛ إذ لا بد من نية الإقامة تلك المدة في موضع واحد اھ (2/ 1360)۔
وفي مجمع النهر: (و) يبطل (وطن الإقامة) وهو البلدة أو القرية التي لیس للمسافر فيها أهل ونوى أن يقيم فيها خمسة عشر ا (بمثله) لأن الشيء يرتفض بمثله حتى لو نوى الإقامة في بلد ثم راح منه واقام في بلد آخر وأتى البلد الأول قصر ما لم ينو الإقامة ثانيا (والسفر) أي يبطل وطن الإقامة به لأنه ضد الإقامة فلا يبقى معه حتى لو نوى الإقامة في بلد ثم سافر ثم أتى ذلك البلد قصر ما لم ينوها اھ ( 164/1 )۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4