ہم اپنی نماز راستے میں کیسے ادا کریں؟
اگر یہ شرعی سفر یعنی ۴۸ میل (۷۷.۲۴ کلومیٹر) یا اس سے زائد مسافت کا ہو تو اپنے شہر یا گاؤں کی حدود سے نکلنے کے بعد چار رکعت والی نمازوں (ظہر، عصر، عشاء) میں قصر یعنی چار کی بجائے دو رکعت پڑھنا ہے اور سفر کر کے جہاں ٹھہرنے کا ارادہ ہے وہاں پندرہ دن یا اس سے زیادہ کا ارادہ ہو تو اس مقام میں پوری نماز پڑھنا ضروری ہے وہاں قصر جائز نہیں، ہاں اگر وہاں پندرہ دن سے کم کی نیت ہو تو پھر وہاں بھی قصر پڑھی جائےگی۔
قال اللہ تعالیٰ؛ ﴿وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاة﴾ (النساء: 101)
وفی سنن الترمذي: عن ابن عمر، قال: سافرت مع النبي صلى الله عليه وسلم وأبي بكر، وعمر، وعثمان فكانوا يصلون الظهر والعصر ركعتين ركعتين، لا يصلون قبلها ولا بعدها، وقال عبد الله: لو كنت مصليا قبلها أو بعدها لأتممتها. (1/ 680)
وفی الفتاوى الهندية: وفرض المسافر في الرباعية ركعتان، كذا في الهداية، والقصر واجب عندنا، كذا في الخلاصة (إلی قوله) ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية. (1/ 139) واللہ أعلم بالصواب!
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4