میں دبئی میں دوہ مہینوں سے ایک ہی جگہ رہا ہوں اور قصر نہیں پڑھ رہا ہوں، آج مجھ کو واپس پاکستان جانا ہے اور آج میں ایک جگہ گیا جو کہ ۹۰ کلومیٹر دور تھی، وہاں میں نے قصر نماز پڑھی، اب میں اپنے گھر جو دبئی میں ہے آگیا ہوں، آپ مجھ کو بتائیں کہ کیا میں اب باقی نماز جو کل تک یہاں پڑھنی ہے وہ قصر ہی پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟
سائل دبئی میں جس جگہ مقیم ہے وہ اس کی وطن اقامت ہے اور اب بھی اس پر اپنی پوری نماز پڑھنا لازم ہے، البتہ واپس آتے ہوئے حدود شہر سے نکلنے کے بعد وہ اپنی نمازوں میں قصر کرےگا۔
ففی الهدایة: وإذا دخل المسافر في مصره أتم الصلاة وإن لم ينو المقام فيه " لأنه عليه الصلاة والسلام وأصحابه رضوان الله عليهم كانوا يسافرون ويعودون إلى أوطانهم مقيمين من غير عزم جديد "(۱/ ۱۶۷)
وفی الفتاوى الهندية: وإذا دخل المسافر مصره أتم الصلاة وإن لم ينو الإقامة فيه سواء دخله بنية الاختيار أو دخله لقضاء الحاجة، كذا في الجوهرة النيرة اھ (1/ 142)
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4