میں سراتوگا میں نوکری کرتاہوں، اور وہاں میں پیر سے جمعے تک رہتاہوں، کیا میں وہاں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری؟
سائل کی جائے ملازمت (سراتوگا) اگر اس کی رہائش گاہ سے مسافت شرعی (۷۸ کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہو، اور وہاں سائل نے ایک مرتبہ بھی اپنے رہائشی سامان سمیت پندرہ دن یا اس سے زیادہ اقامت کی نیت سے قیام نہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے لیے جائے ملازمت میں اپنی انفرادی نمازوں میں قصر پڑھنا لازم ہوگا، اور اگر فاصلہ (۷۸ کلو میٹر) سے کم ہو، یا سائل وہاں پندرہ دن کی اقامت کی نیت سے ایک بار بھی رہا ہو تو ایسی صورت میں سائل آئندہ جتنے دن کے لیے بھی وہاں جائے گا تو اس پر پوری نماز ادا کرنا لازم ہوگا۔ بشرطیکہ اس کا رہائشی سامان بدستور وہاں موجود ہو۔
کما في البدائع: وأما بیان ما یصیر المسافر بہ مقیما: فالمسافر یصیر مقیمًا بوجود الإقامۃ، والإقامۃ تثبت باربعۃ أشیاء: أحدہا صریح نیۃ الإقامۃ وہو أن ینوی الإقامۃ (إلی قولہ) فلا بد من اربعۃ أشیاء: نیۃ الإقامۃ ونیۃ مدۃ الإقامۃ، واتحاد المکان، وصلاحیتہ للاقامۃ (ج۱ ص ۹۷) واللہ اعلم
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4