میں راولپنڈی میں رہتا ہوں اور قریب میں ہی مجھے لاہور میں ملازمت ملی ، میں راولپنڈی کو ہر دوسرے ہفتے جایا کرتا تھ ا، نیز میں کمپنی میں امامت بھی کرواتا تھا ، کیا مجھے لاہور میں قصر نماز ادا کرنی چاہیۓ یا پوری نماز؟
مسافتِ سفر کی کم از کم مقدار ۴۸ میل (۷۸ کلومیٹر) ہے ، جبکہ راولپنڈی اور لاہور کا درمیانی فاصلہ مسافتِ سفر کا ہے ، اور لاہور سائل کا وطنِ اقامت ہے، اس لۓ سائل نے ابتداءِ ملازمت سے ابھی تک اگر پندرہ دن یا اس سے زائد مدت تک ایک بار بھی قیام نہ کیا ہو ، تو وہ لاہور میں شرعاً مسافر ہے اور وہ بصورتِ امامت اور اپنی تنہا نماز میں قصر کرےگا۔
فی الفتاوى الهندية : و إن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر يوما قصر ، هكذا في الهداية . اھ (1/ 139)۔
و فی الفتاوى الهندية : و وطن سكنى و هو البلد الذي ينوي الإقامة فيه دون خمسة عشر يوما اھ (1/ 142)۔
و فی حاشية ابن عابدين : تحت (قوله رده فی البحر) من نوى الإقامة بموضع نصف شهر ثم خرج منه لا يريد السفر ثم عاد مريدا سفرا و مر بذلك أتم مع أنه أنشأ سفرا بعد اتخاذ هذا الموضع دار إقامة(إلی قوله) فإذا دخل المسافر بلدة و نوى أن يقيم بها يوما مثلا ثم خرج منها ثم رجع إليها قصر فيها كما كان يقصر قبل خروجه اھ( 2/ 133)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4