میرے گھر کا صحن کھلا ہے اور سامنے گھروں سے نا محرم کے دیکھنے کا اندیشہ ہوتا ہے
وضو کا انتظام بھی صحن میں ہے اور دیگر کاموں کی وجہ سے کمرے سے بار بار نکلنا پڑتا ہے
ان حالات میں شرعی پردے کا کیا حکم ہے
کیا جب علم میں ہو کے کوئی جھانک رہا ہے تب پردہ کرنا چاہیے یا ہر وقت پردے کی حالت میں صحن میں نکلنا چاہیے
اور اگر کوئی چھپ کے جھانک رہا ہے میرے علم میں نہیں ہے اور میں پردے کی حالت میں نہ ہوں تو کیا مجھے گناہ ملے گا
اور اس صورت میں مکمل پردہ کرنا ہے یا صرف ستر کا پردہ کرنا ہے؟
براہِ مہربانی دلیل کے ساتھ جواب دیں شکریہ!
صورتِ مسئولہ میں سائلہ کو چاہیے کہ گھر کے صحن کے جس حصے سے نامحرم مردوں کی نظر پڑنے اور بے پردگی کا اندیشہ ہو، وہاں موٹی چادر یا کسی مناسب آڑ کا انتظام کرلے، تاکہ پردے کی حفاظت ہوسکے۔ تاہم اپنی طرف سے حتی المقدور احتیاط اور پردے کا مکمل انتظام کرلینے کے بعد بلاوجہ کے اندیشوں اور وسوسوں میں مبتلا ہوکر پریشان نہ ہو؛ کیونکہ اگر کوئی شخص اس قدر پردےکے اہتمام کے باوجودسائلہ کی لاعلمی میں جھانکنے کی کوشش کرے گا ، تواس کا گناہ سائلہ پر نہیں ہوگا، بلکہ جھانکنے والا خود گناہ گار ہوگا۔
وفي حاشية ابن عابدين : «فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام وهذا في زمانهم، وأما في زماننا فمنع من الشابة قهستاني»الخ (فصل فی النظر والمس ج:6 ص:370 ناشر : سعید)
وفی کنز العمال : عن علي أنه كان عند النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "أي شيء خير للمرأة؟ فسكتوا، قال: فلما رجعت قلت: لفاطمة: أي شيء خير للنساء؟ قالت لا يرين الرجال ولا يرونهن، فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال: إنما فاطمة بضعة مني. " البزار، حل وضعف". اھ( الترھیب ،ج:16 ص؛206 ناشر: مؤسسۃ الرسالۃ)
وفی فتح القدیر: لقوله عليه الصلاة والسلام «من نظر إلى محاسن امرأة أجنبية عن شهوة صب في عينيه الآنك يوم القيامة» فإذا خاف الشهوة لم ينظر من غير حاجة تحرزا عن المحرم.اھ( فصل فی الوطءوالنظر والمس ،ج:10 ص: 25 ناشر:شرکۃ مکتبۃ ومطبعۃ)
وفی البحر الرائق : «قال مشايخنا تمنع المرأة الشابة من كشف وجهها بين الرجال في زماننا للفتنة وشمل كلامه الشعر المترسل وفيه روايتان وفي المحيط والأصح أنه عورة،»الخ ( باب شروط الصلاۃ ج: 1 ص: 284 ناشر : الثانیۃ)
وفی الہدایۃ : «قال: "ولا يجوز أن ينظر الرجل إلى الأجنبية إلا وجهها وكفيها"» الخ («فصل: في الوطء والنظر واللمس» ج: 4 ص: 368 ،ناشر : بیروت )
وفی تکملۃ فتح الملہم: فالحاصل ان المرأۃ مأ مورۃ فی القرآن الکریم بأن تستقر فی بیتہا ولاتخرج الا لحاجۃ ثم ان خرجت لحاجۃ فہی مأمورۃ بستر الوجہ بادناء الجلباب أو البرقع وبأن لا تسفر عن وجہہا نعم یستثنی منہ حالتان الأولی حالۃ الحاجۃ الی ابداء الوجہ بأن یلحقہا بالستر ضرر، کما فی الزحام أو لحاجۃ أخری الخ(باب اباحۃ الخروج للنساء لقضاء حاجۃ الانسان ج:4 ص : 269 ناشر : مکتبہ دار العلوم کراچی)
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 1غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0