السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میں اپنے ایمان اور نکاح کے بارے میں ایک حساس مسئلہ میں فتویٰ چاہتا ہوں۔ چند دن پہلے میری اپنی بیوی کے ساتھ سخت جھگڑا ہوا۔ یہ معاملہ اچانک نہیں ہوا، بلکہ شادی کے بعد سے تقریباً دو سال سے جاری گھریلو تناؤ، دل آزاری اور دباؤ کے پس منظر میں ہوا۔ میری بیوی اکثر قرآن اور اسلام کی باتیں کر کے مجھے ٹوکتی اور سخت انداز میں بات کرتی تھیں، لیکن میں یہ محسوس کرتا تھا کہ وہ خود ہماری شادی، میرے حق، میرے احترام اور ہمارے گھر کی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہی تھیں۔ ان باتوں کی وجہ سے میں اس وقت انتہائی غصے، سخت دباؤ اور شدید فرسٹریشن میں تھا۔ اسی حالت میں ، بیوی کی مسلسل بحث اور بد تمیزی کے دوران، میرے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے: “fuck your Quran” (نعوذ باللہ)۔ ان الفاظ سے میری مراد ہرگز قرآن مجید نہ تھی۔ میری مراد واضح طور پر میری بیوی کا قرآن کے بارے میں ناقص فہم، غلط استعمال اور کمزور عمل تھا۔ اس لیے میں نے "your Quran" اور صرف "Quran" نہیں کہا۔میں نے نہ قرآن مجید کی توہین کا ارادہ کیا، نہ قرآن مجید کو برا کہنا مقصود تھا، نہ میرے دل میں قرآن مجید کے خلاف کوئی اہانت یا انکار کا خیال تھا، اور نہ ہی میری نیت یا الفاظ خود قرآن مجید کی طرف تھے۔ فوراً مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا، میں بہت نادم ہوا،الگ کمرے میں جا کر اللہ تعالیٰ سے توبہ کی، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی نیت سے نماز ادا کی اور دوبارہ ایسے الفاظ کہنے سے توبہ کی، اور مجھے اپنے ایمان اور نکاح کے بارے میں خوف پیدا ہوا۔ براہ کرم میرے بیان کردہ پس منظر، میری نیت اور میری حالت کو سامنے رکھتے ہوئے واضح فتویٰ مرحمت فرمائیں کہ کیا میرا ایمان باقی ہے یا نہیں اور کیا میرا نکاح باقی ہے یا نہیں، اور کیا مجھ پر تجدیدِ ایمان یا تجدیدِ نکاح لازم ہے یا نہیں۔
واضح ہوکہ قرآنِ مجید کی طرف توہین آمیز کلمات کی نسبت کرنا انتہائی خطرناک اور کفریہ عمل ہے، جس سے اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کی حفاظت فرمائے،لہذاصورتِ مسئولہ میں سائل کے بیان کے مطابق اس کی مراد قرآنِ مجید کی توہین نہیں، بلکہ بیوی کے قرآن سے متعلق ناقص فہم اور غلط طرزِ عمل پر اعتراض تھا،لہذااس وجہ سے سائل پر دائرہ اسلام سے خارج ہونے کاحکم تونہیں لگےگا ۔ تاہم اس کے باوجود مذکورہ انگریزی جملے کا ظاہر مفہوم قرآنِ مجید کی توہین پر ہی مشتمل ہے۔اس لیے سائل اپنے اس فعل پر ندامت کے ساتھ بصدقِ دل سے توبہ و استغفار کے ساتھ احتیاطاً تجدید ایمان اورتجدیدنکاح بھی کرلے توزیادہ بہترہےاور آئندہ ایسی جسارت سے مکمل اجتناب لازم ہے۔
وفی مشکاۃ المصابیح : وعن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «التائب من الذنب كمن لا ذنب له» . اھ (الفصل الثلث ،ج:2 ص: 730 ناشر بیروت )
وفی حاشیۃ ابن العابدین : «وكذا لو وطئ المصحف قائلا ذلك لأنه لترويج كذبه لا إهانة المصحف مجتبى. وفيه: أشهد الله لا أفعل يستغفر الله ولا كفارة،»الخ ( کتاب الایمان ،ج: 3 ص: 719 ناشر : سعید)
وفی الہندیۃ : «رجل وضع رجله على المصحف إن كان على وجه الاستخفاف يكفر» «وإلا فلا، كذا في الغرائب»اھ(الباب الخامس فی آداب المسجد والقبلۃ والمصحف وما کتب فیہ ج: 5 ص: 322 ناشر : المطبعۃ الکبری الامیریۃ )
وفی التاتارخانیۃ:وسئل بعضہم رجل شتم زوجتہ وہو عاص فقالت : وفقک اللہ فی الزیادۃ ، فقال لاتقولی ذلک ،فقالت: الیس یوفقک، ما حالہا؟ فقال لاتکفر الخ( فی المتفرقات من جنس ھذہ المسائل المتقدۃ،ج:5 ص : 470 ناشر : ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ )
وفیہا ایضاً : وسئل عبد الکریم عمن قال لامرأتہ حالۃ المتابعۃ علی ترک الصلاۃ : أما تخافین اللہ ؟ فقالت : لا ، قال :ینبغی ان لا تکفر بہذا القدر الا اذا کانت ھذہ المقالۃ علی وجہ الاستخفاف و الاستہزاء، الخ (فی المتفرقات من جنس ھذہ المسائل المتقدۃ،ج:5 ص : 469ناشر : ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ )
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 7امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1