شرکت و مضاربت

منافع متعین کرنے والی شرکت کا حکم

فتوی نمبر :
92375
| تاریخ :
2026-02-19
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

منافع متعین کرنے والی شرکت کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک شخص کو فارم ہاؤس کی بکنگ کے لیے سرمایہ کاری کے طور پر ساڑھے تین لاکھ روپے دیے۔ اس شخص نے مجھ سے معاہدہ کیا کہ پانچ مہینوں کے بعد وہ مجھے دو لاکھ روپے منافع دے گا۔ لیکن اب دس مہینے گزر چکے ہیں اور اس نے مجھے صرف میری اصل رقم واپس کی ہے، منافع نہیں دیا۔ کیا یہ دو لاکھ روپے سود شمار ہوں گے یا یہ حلال ہوں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نےسرمایہ کاری کاطریقہ کاراور اس شخص کےساتھ ہونےوالےمعاہدےکی تفصیل بیان نہیں کی ،تاکہ اس کے مطابق جواب دیاجاتا،تاہم اگرسائل نےمذکور رقم اس شخص کوبطورقرض نہ دی ہو،بلکہ بطورکاروبار(شرکت یامضاربت)دی ہوتو اس پرسودکاحکم تولاگونہیں ہوگا،البتہ اس طرح کامتعین نفع پیسوں میں طے کرناشرعاًجائزنہیں ، اس کی وجہ سے یہ معاملہ شرعاً فاسد ہوچکاہے،لہذااگر اس شخص کابھی سرمایہ شامل تھاتوایسی صورت میں منافع اپنے اپنے سرمایہ کےتناسب سےتقسیم ہوگاجس کا مطالبہ سائل کرسکتاہے۔
تاہم سوال کی نوعیت مختلف ہوتومکمل سوال پوری وضاحت کےساتھ لکھ کردوبارہ ارسال کردیں توانشاءاللہ غوروفکر کےبعدحکم شرعی سےآگاہ کردیاجائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی بدائع الصنائع: (ومنها) : أن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة، لا معينا، فإن عينا عشرة، أو مائة، أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة؛ لأن العقد يقتضي تحقق الشركة في الربح والتعيين يقطع الشركة لجواز أن لا يحصل من الربح إلا القدر المعين لأحدهما، فلا يتحقق الشركة في الربح۔(ج: 6، فصل في بيان شرائط جواز أنواع الشركة،ص: 59، مط: سعیدکراچی)
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: وأن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة لا معينا فإن عينا عشرة أو مائة أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة، كذا في البدائع.(ج: 2، الفصل الأول في بيان أنواع الشركة، ص: 302، مط: ماجدیۃ)
وفی الدرالمختارشرح تنویرالابصار:(والربح في الشركة الفاسدة بقدر المال، ولا عبرة بشرط الفضل) فلو كل المال لأحدهما فللآخر أجر مثله ،كما لو دفع دابته لرجل ليؤجرها، والأجر بينهما، فالشركة فاسدة ،والربح للمالك ،وللآخر أجر مثله، وكذلك السفينة والبيت.(ج: 4، فصل في الشركة الفاسدة، ص: 326، مط: سعید)
وفی ردالمحتارتحت قوله:( والربح إلخ): حاصله أن الشركة الفاسدة إما بدون مال أو به من الجانبين أو من أحدهما، فحكم الأولى أن الربح فيها للعامل كما علمت، والثانية بقدر المال، ولم يذكر أن لأحدهم أجرا؛ لأنه لا أجر للشريك في العمل بالمشترك كما ذكروه في قفيز الطحان والثالثة لرب المال وللآخر أجر مثله،الخ(ج: 4، فصل في الشركة الفاسدة، ص: 326، مط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92375کی تصدیق کریں
0     41
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات