عقیقہ

نومولود کے انتقال کے بعد اس کا عقیقہ کرنا

فتوی نمبر :
92020
| تاریخ :
2026-02-11
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / عقیقہ

نومولود کے انتقال کے بعد اس کا عقیقہ کرنا

حضرت میرے ہاں ایک لڑکی پیدا ہوئی اور ایک مہینہ بعد فوت ہوئی، اب سوال یہ ہے کہ میں نے اس کا عقیقہ نہیں کیا تھا، کیا وفات کے بعد بھی اس کا عقیقہ مسنون ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ أولاد الله كى طرف سے اىك خاص نعمت ہے، اور عقىقہ اس نعمت پر بطور شكر ادا كىا جاتا ہے،چونکہ بچے کی وفات سے یہ نعمت زائل ہو جاتی ہے اور نعمت کے زوال کے بعد شکرانہ کا موقع نہیں رہتا، لہذا بچہ یا بچی کا عقیقہ اس کی وفات کے بعد نہیں ہو سکتا، البتہ اگر کوئی شخص تسکین قلب کی خاطر نفلی صدقہ وغیرہ کرنا چاہے تو اس کی بھی ممانعت نہیں، لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے لیے فوت شدہ بچی کا عقیقه کرنا مسنون نہیں، تاہم اگر وہ خوش دلی سے صدقہ وغیرہ کی نیت سے کرنا چاہتا ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

‌كما في الهندية: العقيقة عن الغلام وعن الجارية وهي ذبح شاة في سابع الولادة وضيافة الناس وحلق شعره مباحة لا سنة ولا واجبة كذا في الوجيز للكردري. وذكر محمد - رحمه الله تعالى - في ‌العقيقة فمن شاء فعل ومن شاء لم يفعل وهذا يشير إلى الإباحة فيمنع كونها سنة.اهـ (كتاب الكراهية، الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة، ج: 5، ص: 362، ط: مكتبة ماجدية)
وفي رد المحتار: وكذا لو أراد بعضهم ‌العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد.اهـ (كتاب الأضحية، ج: 6، ص: 326، ط: إيج إيم سعيد)
وفي فيض الباري شرح صحيح البخاري: وحاصله: أن الغلام إذا لم يعق عنه، فمات لم يشفع لوالديه. ثم إن الترمذي أجاز بها إلى يوم إحدى وعشرين. قلت: بل يجوز إلى أن يموت، لما رأيت في بعض الروايات أن النبي صلى الله عليه وسلم عق عن نفسه بنفسه. والسر في العقيقة أن الله أعطاكم نفسا، فقربوا له أنتم أيضا بنفس، وهو السر في الأضحية.اهـ (باب العتيرة، ج: 5، ص: 648، ط: دار الكتب العلمية بيروت لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92020کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لڑکے کا عقیقہ دو بکروں کے بجائے ایک بکرے کا کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • بچوں کے بڑے ہوجانے کے بعد سب کا ایک ساتھ عقیقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • محرم میں عقیقہ کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بڑی عمر میں اپنا عقیقہ خود کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • عقیقہ جس دن ہو اسی دن نومولود کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا عقیقہ ہر شخص پر لازم ہے ؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا چھ سال کی عمر میں بچہ کا عقیقہ کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • 23 سال کی عمر میں عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بچے کا عقیقہ کس پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کرنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا غریب شخص پر عقیقہ کرنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کے جانور کے لئے کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ میں لڑکے اور لڑکی کے حصوں میں فرق کی وجہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کن کن دنوں میں کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • ساتویں دن کے بعد عقیقہ کب تک کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • نومولود کے انتقال کے بعد اس کا عقیقہ کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات