شرکت و مضاربت

شرکت میں نقصان کی ذمہ داری اور مرحوم کے قرض کا حکم

فتوی نمبر :
91421
| تاریخ :
2026-01-27
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

شرکت میں نقصان کی ذمہ داری اور مرحوم کے قرض کا حکم

السلام علیکم، مفتی صاحب! میں آپ سے اپنے والدِ محترم (مرحوم) کے کاروباری معاملے کے بارے میں شرعی رہنمائی چاہتا ہوں۔میرے والد صاحب نے اپنی زندگی میں ایک شخص سے کاروبار کے لیے رقم حاصل کی تھی اور دونوں کے درمیان تحریری طور پر کچھ شرائط طے پائی تھیں۔ شرائط یہ تھیں: 1-کاروبار نفع و نقصان کی بنیاد پر ہوگا۔ 2-میرے والد صاحب ہر مہینے کی 10 تاریخ تک کل منافع کا 30% ادا کرنے کے پابند تھے۔3-اصل رقم محفوظ رہے گی۔4-ابتدائی معاہدہ ایک سال کے لیے تھا، باہمی رضامندی سے تبدیلی ممکن تھی۔5-کاروبار ختم کرنے کے لیے دو ماہ پہلے اطلاع دینا ضروری تھا، اور اصل رقم دو ماہ بعد واپس کی جانی تھی، جس میں ایک ماہ کا منافع دیا جاتا۔
میرے ابو جی کا اچانک انتقال ہو گیا، جب معاملات دیکھے تو پتہ چلا کہ وہ ٹریڈنگ کر رہے تھے اور اس میں نقصان ہوا تھا۔ ٹریڈنگ کا انویسٹر (سرمایہ کار) کو بھی پتہ تھا اور وہ وفات سے پہلے تک منافع بھی لیتے رہے ہیں۔ اب چونکہ سارا نقصان ہو چکا ہے اور شاید اسی نقصان (اور ٹینشن) کی وجہ سے ان کی وفات ہوئی ۔ 1-تو کیا اب ان کو اصل رقم دینا لازم ہے؟ کیونکہ انویسٹرز کہتے ہیں کہ ہماری ساری انویسٹمنٹ (سرمایہ) واپس کرو۔کیا اس نقصان کی شرعی ذمہ داری میرے والد صاحب پر تھی یا سرمایہ دینے والے پر؟ کیونکہ ایک شرط میں لکھا تھا کہ کاروبار نفع و نقصان پر ہو گا اور دوسری شرط میں یہ بھی لکھا تھا کہ اصل رقم محفوظ رہے گی — یعنی نقصان کی صورت میں بھی اصل رقم واپس کرنا لازم ہے۔یہ معاہدہ کس شرعی نوعیت (قرض، سرمایہ کاری، مضاربہ) میں شمار ہوگا؟ والد صاحب کے انتقال کے بعد کیا یہ رقم (جو کاروبار میں لی گئی تھی) اب وراثت کے مال میں شمار ہوگی؟ یعنی اگر والد صاحب نے اصل رقم واپس نہیں کی تھی، تو کیا یہ رقم والد صاحب کے ذمے قرض شمار ہوگی؟ اگر یہ قرض شمار ہوتا ہے تو کیا یہ قرض صرف والد صاحب کے ترکہ (جائیداد/رقم) سے ادا ہوگا؟ یا بیوی/بیٹے پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنے ذاتی مال سے یہ قرض ادا کریں؟
اور اگر والد صاحب کا ترکہ کم ہو یا کچھ نہ ہو، تو کیا قرض دینا پھر بھی لازمی ہے؟ اگر نقصان اتنا زیادہ تھا کہ اسی کے نتیجے میں کاروبار بند ہوا، اور والد صاحب بعد میں فوت ہو گئے، تو کیا اس نقصان کی وجہ سے بننے والی مالی ذمہ داری بھی وراثت میں منتقل ہوتی ہے؟ یعنی: کیا بیٹا یا بیوہ اس نقصان کے ادا کرنے کے شرعاً پابند بنتے ہیں؟ مفتی صاحب، براہِ کرم اس پورے معاملے کی شرعی حیثیت تفصیل سے بتا دیں: یہ معاہدہ شریعت کے مطابق کس نوعیت میں آتا ہے؟ نقصان اور اصل رقم کی ذمہ داری کس پر تھی؟ والد صاحب کے انتقال کے بعد اس رقم کا حکم کیا ہے؟ جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کاروبار میں نقصان کیوں اور کیسے ہوا، اس میں سائل کے والد مرحوم کی تعدّی اور لاپرواہی شامل تھی یا نقصان کمی کوتاہی اور لاپرواہی کے بغیر ہوا ، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر کاروبار میں نقصان سائل کے والد مرحوم کی غفلت ولاپرواہی کے بغیر ہوا تو ایسی صورت میں سائل کا والد مرحوم اس نقصان کا ذمہ دار نہ تھا، چنانچہ اب مرحوم کے ترکہ سے اس نقصان کی تلافی اور نہ ہوگی،ان کے ورٹاء کو ضامن بنانا درست ہے۔ لہذا سرمایہ دینے والے کا اب مرحوم کے ورثاء سے مکمل سرمایہ کی واپسی کا مطالبہ شرعاً درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔البتہ اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی مکمل وضاحت کرکے سوال دوبارہ ای میل کردے، اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: كتاب المضاربة. (هي) لغة مفاعلة من الضرب في الأرض وهو السير فيها وشرعا (عقد شركة في الربح بمال من جانب) رب المال (وعمل من جانب) المضارب.اهـ (ج: 5، ص: 645، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد.اهـ (ج: 5، ص: 648)
وفيه أيضا: (لا) يملك (المضاربة) والشركة والخلط بمال نفسه (إلا بإذن أو اعمل برأيك) إذ الشيء لا يتضمن مثله.اهـ (ج: 5، ص: 649) (إلى قوله) فإن صرح بالنهي صح، وإلا لا (فإن فعل ضمن) بالمخالفة (وكان ذلك الشراء له) ولو لم يتصرف فيه حتى عاد للوفاق عادت المضاربة، وكذا لو عاد في البعض اعتبارا للجزء بالكل.اهـ (ج: 5، ص: 651)
وفي رد المحتار: (قوله والخلط بمال نفسه) أي أو غيره كما في البحر إلا أن تكون معاملة التجار في تلك البلاد أن المضاربين يخلطون، ولا ينهونهم فإن غلب التعارف بينهم في مثله وجب أن لا يضمن كما في التتارخانية. وفيها قبله: والأصل أن التصرفات في المضاربة ثلاثة أقسام: قسم: هو من باب المضاربة، وتوابعها فيملكه من غير أن يقول له: اعمل ما بدا لك كالتوكيل بالبيع والشراء والرهن والارتهان والاستئجار والإيداع والإبضاع والمسافرة، وقسم: لا يملك بمطلق العقد بل إذا قيل اعمل برأيك كدفع المال إلى غيره مضاربة أو شركة أو خلط مالها بماله أو بمال غيره، وقسم: لا يملك بمطلق العقد، ولا بقوله: اعمل برأيك إلا أن ينص عليه، وهو ما ليس بمضاربة ولا يحتمل أن يلحق بها كالاستدانة عليها ا. هـ. ملخصا (قوله: بمال نفسه) وكذا بمال غيره كما في البحر: وهذا إذا لم يغلب التعارف بين التجار في مثله كما في التتارخانية وفيها من الثامن عشر دفع إلى رجل ألفا بالنصف ثم ألفا أخرى كذلك فخلط المضارب المالين فهو على ثلاثة أوجه: إما أن يقول المالك في كل من المضاربتين: اعمل برأيك أو لم يقل فيهما أو قال في إحداهما فقط وعلى كل فإما أن يكون قبل الربح في المالين أو بعده فيهما، أو في أحدهما ففي الوجه الأول: لا يضمن مطلقا. وفي الثاني: إن خلط قبل الربح فيهما فلا ضمان أيضا، وإن بعده فيها ضمن المالين وحصة رب المال من الربح قبل الخلط، وإن بعد الربح في أحدهما فقط ضمن الذي لا ربح فيه، وفي الثالث: إما أن يكون قوله اعمل برأيك في الأولى أو يكون في الثانية، وكل على أربعة أوجه: إما أن يخلطهما قبل الربح فيهما، أو بعده في الأولى فقط أو بعده في الثانية فقط أو بعده فيهما قبل الربح فيهما أو بعده في الثانية فإن قال في الأولى: لا يضمن الأول ولا الثاني فيما لو خلط قبل الربح فيهما ا. هـ. (كتاب المضاربة، ج: 5، ص: 649-650)
وفيه أيضا: (قوله بالنهي) مثل لا تبع في سوق كذا (قوله: الشراء له) وله ربحه، وعليه خسرانه (إلى قوله) (قوله: ولو لم يتصرف) أشار إلى أن أصل الضمان واجب بنفس المخالفة، لكنه غير قار إلا بالشراء فإنه على عرضية الزوال بالوفاق.اهـ (ج: 5، ص: 651)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91421کی تصدیق کریں
0     89
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • عسکری لائف ونڈو تکافل کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
Related Topics متعلقه موضوعات